Bharat Express DD Free Dish

Jamia Millia Islamia

پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے لودھی روڈ پر واقع وزرات دفاع کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول آف فارن لنگویجیز کے ساتھ اشتراک کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا

آر سی اے کے الفریڈ تھامس، جنھوں نے آل انڈیا 33 واں رینک حاصل کیا، اس سال آر سی اے کے سرفہرست طالب علم ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی 135ویں یوم پیدائش کے موقع پرایف ٹی کے-آئی ٹی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اوران کی وراثت وافکارکوشاندارخراجِ عقیدت پیش کیا۔

دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی میں مرکزی وزارت تعلیم کی مداخلت کا الزام لگایا ہے، جس نے مبینہ طورپروزارت کی طرف سے فراہم کردہ دونامزدگیوں میں سے ایک کے انتخاب کے لئے متاثرکیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اس ریسرچ کو میں انٹرنیشنل جنرل سیل رپورٹ میڈیسن نے منظور بھی کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ سی اے آرٹی-سیل تھیریپی کے پیٹنٹ کے لئے درخواست بھی کی گئی ہے۔

پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ عظیم ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عزت و توقیر کا احسا س ہور ہاہے اور جامعہ کے فیکلٹی اراکین، طلبہ اور اسٹاف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سلسلے میں، میں کافی پرامید ہوں۔

دہلی ہائی کورٹ نے بغیراجازت کے کیمپس میں احتجاج کررہے کئی طلبا کی معطلی پر روک لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 4 طلبا کی عرضی پر سماعت کے بعد آیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تیر اندازی کی ٹیم نے جونیئر زمرے میں طلائی تمغہ اور سینئر زمرے میں نقرئی تمغہ کے ساتھ دیگر متعدد دیگر کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کے ساتھ غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ کی تیر اندازی ٹیم نے کل 12 تمغے حاصل کیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے انہیں حراست میں لینے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج میں شامل تقریباً 17 طلباء کو معطل کر دیا اور یونیورسٹی کے گیٹ پر ان کی تصاویر، کورسز، نام نمبر اور دیگر ذاتی معلومات شیئر کرنے پر نوٹس چسپاں کر دیا۔

طلباء کو ایسے وقت میں حراست میں لیا گیا ہے جب یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی دو پی ایچ ڈی طلباء کے احتجاجی پروگرام کا جائزہ لینے والی ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کی میٹنگ 25 فروری کو ہونا ہے۔ حالانکہ، ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔