جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تیر اندازی ٹیم نے تیر اندازی چمپئن شپ کا خطاب جیتا۔
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تیراندازی ٹیم نے دہلی ریاست کے تیراندازی مقابلہ برائے سال 25-2024 میں رننگ ٹرافی حاصل کر کے ’اسٹیٹ چمپئن‘ کا تاج جیتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس شاندارکارکردگی پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے کافی فخر محسوس ہو رہا ہے کہ دہلی تیراندازی ایسوسی ایشن نے اس موقرچمپئن شپ کا انعقاد 9 فروری سے 23 فروری 2025 کے درمیان کیا تھا۔ جامعہ کی تیراندازی کی ٹیم نے جونیئر زمرے میں طلائی تمغہ اورسینئرزمرے میں نقرئی تمغہ کے ساتھ دیگر متعدد دیگر کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کے ساتھ غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ کی تیراندازی ٹیم نے کل 12 تمغے حاصل کیے ہیں۔
نمبر ایک۔ ابھیشیک کمار،بی ٹی ٹی ایم سمسٹر اول شعبہ سیرو سیاحت،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تین طلائی اور تین چاندی کے میڈل جیتے ہیں۔ نمبر دو۔ زبیرخان، بی۔اے(آنرز) سوشل ورک اول سمسٹر،شعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ نمبر تین۔ امن گپتا، طالب علم، بی۔اے (آنرز) سمسٹراول، شعبہ سوشل ورک، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک طلائی، ایک چاندی اورایک کانسے کا تمغہ جیتاہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسرمظہرآصف نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اوراس شاندارکامیابی کے لیے ان کی محنت اوران کے لگن کی ستائش کی۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو یقین بھی دلایا کہ آرچیری رینج کی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ ضروری سازوسامان بھی مہیا کرائے جائیں گے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرارپروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے جامعہ کی تیر اندازی ٹیم کے اپنے تعاون کا اظہار کیا اور آنے والے ٹورنامنٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
پروفیسر نفیس احمد،اعزازی،ڈائریکٹر(گیمزاینڈ اسپورٹس) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی یونیورسٹی کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کا شکریہ اداکیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرمحمد عابد، اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر(گیمزاینڈ اسپورٹس) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ تیر اندازی کلب کے صدرڈاکٹرارونیس کمارسنگھ کے ساتھ طلبا کومبارک باد دی اورآئندہ کھیل کود کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دفترکھیل کود نے اعتماد کا اظہارکیا ہے کہ اس کی تیراندازی ٹیم اپنی لگن اورمحنت اورسنجیدہ کاوشوں سے مستقبل میں بھی جامعہ کا نام روشن کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
