Delegation from the University of Melbourne visits JMI: آسٹریلیاکی مشہورملبورن یونیورسٹی کے تعلیمی وفدنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایجوکیشن فیکلٹی کا کیا دورہ
ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل اسٹڈیز کے صد رپروفیسر ارشد اکرام احمد نے شعبے کی سرگرمیوں اورپروگراموں سے وفد کو روشنا س کراتے ہوئے بتایا کہ شعبے کی توجہ ریسرچ وتحقیق پر مرکوزہے اور شعبے کے سبھی اساتذہ اپنی فیلڈ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
Political Controversy in Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات کا بی جے پی کے لئے ہوا سیاسی استعمال؟ وائس چانسلر نجمہ اخترنے سوال اٹھانے والوں کو دیا ملک چھوڑنے کا مشورہ
بی جے پی سے وابستہ سیاسی لیڈران کے ذریعہ جامعہ کیمپس میں کمل نشان والے بینر کے استعمال کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ محبان جامعہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی 100 سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، ایسا ہونا باعث تشویش ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وائس چانسلر اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کی موجودگی میں بی جے پی کے بینر تلے پروگرام کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول میں وزیر اعظم نریندرمودی کویوم پیدائش، جی-20 کی کامیابی اورچندریان-3 کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی گئی، جس میں جامعہ کی طالبات کی شرکت کرائی گئی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر کیوں ہیں تنازعہ کا شکار، جامعہ مڈل اسکول کے ٹیچرحارث الحق کو معطل کئے جانے کی کیا ہے وجہ؟
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو میڈیکل کالج دلانے کا اعلان کرنے والی وائسل چانسلر نجمہ اختر کی مدت کار کے چند ماہ باقی بچے ہیں، لیکن جامعہ سے متصل زمین کی وجہ سے وہ سرخیوں میں ہیں اور ان پر متعدد طرح کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔
Chandrayaan-3 Moon Landing: چندریان-3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین سابق طلبا شامل، وائس چانسلر نجمہ اختر نے خوشی کا اظہار کیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم تھے اورانہوں نے سال 2019 میں بی ٹیک مکمل کیا۔
Jamia Millia Islamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نوح تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات، آرایس ایس کے خلاف نعرے بازی
دہلی کے جامعہ نگرعلاقے میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نوح تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جامعہ کے طلبا کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
Jamia Millia Islamia land Issue: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے قیمتی زمین؟ جامعہ برادری میں سخت بے چینی، وائس چانسلر نجمہ اور ایگزیکٹیو کونسل کے 4 اراکین پربڑا الزام
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رکنی ایگزیکیٹیوکونسل میں سے چیئرپرسن اور موجودہ وائس چانسلرپروفیسر نجمہ اخترکے علاوہ 4 ممبران نے ادارے کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیرکو دینے پررضامندی ظاہرکی ہے، جس کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
New Notification of Jamia Millia Administration: نقدی فیس کی ادائیگی کے معاملے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے لیا بڑا فیصلہ
کل تک بینک کاونٹر کی تعداد معدود چند ہونے کی وجہ سے طلبا کو لمبی قطار میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن انتطامیہ کے ا س فیصلے سے قطار چھوٹی ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔ بھارت ایکسپریس میں خبر شائع ہونے کے بعد جامعہ ملیہ کے دفتر مسجل یعنی رجسٹرار آفس سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Jamia Millia Islamia Medical College: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا میڈیکل کالج پی پی پی ماڈل پر ہوگا، وائس چانسلر نجمہ اختر نے بتائی تفصیل
پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ان کی وائس چانسلر شپ کی مدت ختم ہونے والی ہے، لیکن اگرمیں اس عہدے پر رہتی تو میری کوشش ہوتی کہ اسے ایک سال کے اندر شروع کر دیا جائے اور آئندہ سال داخلہ کا عمل شروع ہو جائے۔
Jamia Millia Islamia Admission 2023: ڈیجیٹل انڈیا کی نئی تصویر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے،جہاں بچوں سے فیس کے لئے مانگی جا رہی ہے کیش رقم
اپنی فیس وقت پر جمع کرکے داخلہ لینے والے تمام طلباء 2 دنوں سے شدید دھوپ اور شدید بارش میں بھی لمبی قطار میں کھڑے ہوکر کیش نکالنے کے لئے مجبور ہیں۔