Bharat Express

Chandrayaan-3 Moon Landing: چندریان-3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین سابق طلبا شامل، وائس چانسلر نجمہ اختر نے خوشی کا اظہار کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم تھے اورانہوں نے سال 2019 میں بی ٹیک مکمل کیا۔

چندریان-3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین طلبا شامل

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اب ہرمیدان میں اپنے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ یوپی ایس سی سے لے کر اسپورٹس اورفلمی دنیا تک میں جامہ کا نام روشن کرنے والے طلباء نے اب چندریان مشن میں شامل ہوکرپوری دنیا میں نام روشن کردیا ہے۔ جی ہاں، چندریان-3 مشن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین طلبا شامل ہیں۔ جامعہ ملیہ نے اسے اپنے لئے قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔ جامعہ کے تین سابق طالب علم امیت کماربھاردواج، محمد کاشف اوراریب احمد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے تاریخی تیسرے چاند مشن چندریان 3 کا حصہ تھے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم تھے اورانہوں نے سال 2019 میں بی ٹیک مکمل کیا۔ اس نے سائنسدان/انجینئرکےعہدے کے لیے اسرو کے سنٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ-2019 کے امتحان میں کوالیفائی کیا، اس امتحان کا نتیجہ ستمبر 2021 میں اسرونے اعلان کیا۔ قابل ذکر ہے کہ محمد۔ کاشف نے امتحان میں پہلا رینک حاصل کیا تھا اور تینوں کو سائنٹسٹ/انجینئر ‘ایس سی’-مکینیکل (پوسٹ نمبر بی ای 002) کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

اس پیش رفت سے پرجوش ہوکرجامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرنجمہ اخترنے کہا، ”میں اس موقع پرسب سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی کومشن کی کامیابی کے لئے مبارکباد دینا چاہوں گی۔ یہ ایک قومی جشن کا موقع ہے اورہمیں یہ جان کرخاصی خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے طلباء بھی اس تاریخی مشن کا حصہ تھے۔ میں انہیں ان کی کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہوں اوران کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتی ہوں۔ جامعہ برادری کو ان پرفخر ہے۔ پروفیسر نجمہ اختر نے یہ بھی کہا کہ وہ یونیورسٹی کے موجودہ طلباء کے لئے ایک رول ماڈل بن چکے ہیں اورموجودہ طلباء کو ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ترغیب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  Chandrayaan-3 Moon Mission Landing: چندریان-3 نے رقم کی تاریخ، چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا دنیا کا واحد ملک بنا ہندوستان

یونیورسٹی نے کل چندریان 3 کے وکرم لینڈرکی سافٹ لینڈنگ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے لئے کیمپس میں کئی مقامات پرخصوصی انتظامات کئے تھے۔ جیسے ہی چندریان-3 چاند پر اترا، فیکلٹی آف انجینئرنگ آڈیٹوریم اوریونیورسٹی کے دیگرمقامات پرموجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read