Bharat Express

Israel

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر (مجلس) نے کہا کہ اگر اسرائیل یا اس کے حامیوں کی جانب سے کسی قسم کا حملہ یا کسی اور قسم کی ڈھٹائی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سفارت خانے نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکام اور غیر ملکی اراکین دونوں سے رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا، "وزارت بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ خطے میں ہمارے سفارت خانے ہندوستانی برادری کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رہے۔"

11 روز قبل شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد ایران نے اس کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تہران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

شام کی راجدھانی دمشق میں حملے کے بعد ایران اور اسرائیل آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ایران کو دو ٹوٹ کہہ چکا ہے کہ وہ اس کے لئے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے گا۔ ایران کے ممکنہ حملے کو دیکھتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسرائیل کو جانکاری دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ایران آئندہ 48 گھنٹے کے اندران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے۔ سی آئی اے کے مطابق، ایران اپنے حملے میں سینکڑوں ڈرون اوردرجنوں کروزمیزائل سے حملہ کرے گا۔

مظاہرین اور مظاہروں میں سے بہت ساروں کی قیادت یرغمالیوں کے اہل خانہ کرتے رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ نیتن یاہو حکومت ان کے عزیزوں کو رہائی دلانے کے لیے نہیں ہے بلکہ قوم کو تقسیم کر کے اس پر حکمرانی کے لیے ہے۔

مڈل ایسٹ سے لیکر یورپ  تک  جنگ جاری ہے ۔ روس یوکرین کی جنگ ہو یا  حماس اسرائیل کی یا پھر حوثیوں کے خلاف بحر احمر میں جنگ ہو، ان تمام جنگوں میں امریکہ واحد ایسا ملک ہے جو ہر جگہ موجود ہے۔ اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ ہونے کے معاملے میں 4 افراد کو پھانسی کی سزا دے دی ہے۔ یہ بمباری مہم کو انجام دینے کے لئے عراق کے کردستان علاقے سے غیرقانونی طریقے سے ایرانی علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔

حماس نے پہلی بار کوئی عوامی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں اس نے اسرائیل پراپنے حملوں کو صحیح ٹھہرایا ہے۔