Bharat Express

Israel

اسرائیل کے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل اور اس تنظیم کے تقریباً ایک درجن ارکان شامل ہیں۔ حملے کے وقت یہ سب ایک عمارت کے تہہ خانے میں جمع تھے۔ حملے میں متعلقہ عمارت بھی تباہ ہو گئی ہے۔

آئی ڈی ایف نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہم اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر حملہ کر رہے ہیں،" کئی دہائیوں سے حزب اللہ نے جنوبی لبنان کو جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ .

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اشارہ دیا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے۔ امریکہ ایک عرصے سے ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مصروف تھا۔

لبنان پیجر دھماکہ کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف پہلی بارسرحد پارحملوں کوانجام دیا ہے۔ حزب اللہ نے پیجرمیں ہوئے سیریل دھماکہ کے لئے اسرائیل کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 40,602 افراد ہلاک اور 93,855 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

برطانیہ حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہاں کی سرگرمیوں اور فنڈنگ کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ چیریٹی کمیشن کی سربراہ ہیلن اسٹیفنسن کو اس کی تحقیقات کی کمان سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اسرائیل پر حملے کے حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل پر 320 سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اب تک 150 راکٹ داغے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی کل تعداد اب 37,834 تک پہنچ گئی ہے۔ اکتوبر 2023 میں فلسطینی اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 86,858 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رسمی طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم 28 مئی کو کیا جائے گا۔ یہ پیشرفت فلسطینیوں کی دیرینہ خواہش کی طرف ایک قدم ہے جو غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی بحران پر بین الاقوامی غم و غصے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی مذہبی رہنما اس حادثے کے پر خوشی ظاہر کرکے بے حسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا یروشلم پوسٹ کے مطابق ربی میر ابوتابل نے ایک فیس بک پوسٹ میں رئیسی کو تہران کا جلاد قرار دیا اور اسرائیل اور یہودیوں کی مخالفت پر اس کی مذمت کی۔