Bharat Express

Israel-Palestine War

کولمبیائی صدر گسٹاو پیٹرو نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پرلکھا کہ"خوراک کے انتظارمیں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے۔ ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں، جوہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے۔

انٹونی بلنکن اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اورغزہ کے قریب ایک بندرگاہ اشدود سمیت دیگر مقامات پر رکیں گے، جسے حال ہی میں اسرائیل نے امداد کے لیے دوبارہ کھولا ہے۔

اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز میں 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر حماس 20 سے زائد اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا ہے تو اس مدت کومختصرکیا جا سکتا ہے۔

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے۔ یرغمالیوں کی شناخت 64 سالہ کیتھ سیگل اور 47 سالہ عمری میران کے نام سے ہوئی ہے۔ ویڈیو میں یرغمالی اپنے اہل خانہ کو یاد کرتے ہوئے کافی جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ دونوں یرغمالی اپنی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسرائیلی حملے کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رفح بارڈرپراسرائیل کے حملے کے خطرے کے درمیان اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات جاری ہے۔ جنگ بندی کے لئے اسرائیل کی تجویز پرجواب دینے کے لئے حماس کا ایک وفد مصر جا رہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ کوشش رنگ لائے گی۔

ہالا رہررِٹ امریکی سفارت کاروں کے اس سلسلے میں تازہ ترین ہیں جو غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پرتنقید کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردارہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی مہم 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

حماس گروپ کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ حماس، اسرائیل کے ساتھ پانچ سال یا اس سے زیادہ وقت کے لئے سیز فائر کرنے پر تیار ہے۔ اس کے علاوہ اگر1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ہوجاتا ہے تو وہ اپنے ہتھیار ڈال دے گا اور ایک سیاسی پارٹی بن جائے گا۔

جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک میں ہونے والی تبدیلیوں اور تیزی سے بگڑتی ہوئی سماجی، سیاسی اور معاشی صورت حال پراپنی فکرمندی کا اظہار کرتا ہے۔

شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے وزیراعظم مودی سے اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیل پر نشانہ سادھا۔ 

بھوجپوری اداکار پون سنگھ نے لوک سبھا الیکشن سے متعلق اعلان کیا ہے۔ پون سنگھ کو پہلے بنگال کے آسنسول سے بی جے پی نے ٹکٹ دیا تھا۔