Bharat Express

Israel-Palestine War

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مصری، قطری اور امریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے  یواین آرڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ جنگ  بندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار شمال سمیت غزہ میں آنے والے ٹرکوں اور امداد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ جمعہ کو شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کی بھی امید کر رہا ہے۔

اس وقت اسرائیل کے اندر 19 جیلیں ہیں، جہاں فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی ایک جیل  ہے۔ چوتھے جنیوا کنونشن کے مطابق انتظامی علاقوں سے لوگوں کو اغوا کر کے وہاں رکھنا غلط ہے لیکن اسرائیل مبینہ طور پر اسے نظر انداز کر رہا ہے اور مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی سے لوگوں کو اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔

Israel Hamas War: امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک ایک تقریر کے لئے نائب صدر کملا ہیرس نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا اور مسلمان، عرب برادری کے خلاف ہو رہے بھید بھاؤ کا ذکر نہ کریں۔

Israel-Gaza war: حماس کے ذریعہ اسرائیلی یرغمالیوں کی مسلسل کی جارہی رہائی کے بعد تقریباً 240 میں سے رہا کی گئی کل تعداد 63 ہوگئی ہے۔

پی ایم نیتن یاہو نے کہا کہ ہم فتح حاصل کرنے تک لڑائی کو جاری رکھیں گے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنے کی طاقت، قوت، ارادہ اور عزم ہے اور ہم ایسا کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دریافت کی گئی حماس کی سرنگوں میں سے ایک کا دورہ کیا۔

قطرکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق، 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 تھائی شہریوں اور فلیپنس کے ایک شخص کی رہائی ہوئی ہے۔

Israel On Sanjay Raut Statement: اسرائیل-حماس کے درمیان چھڑی جنگ سے متعلق شیوسینا (یوبی ٹی) گروپ کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اسرائیل سے متعلق بڑا بیان دیا تھا، جس پراسرائیل نے ناراضگی ظاہرکی تھی۔

Israel Hamas War: امریکی کمپنی اسپائگلاس نے کہا کہ ایسے پوسٹ یہودی مخالف جذبات کو اکساتے ہیں، ہم نفرت آمیز پوسٹ سے متعلق زیرو ٹالرینس کی پالیسی رکھتے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کل 24 یرغمالیوںمیں 13 اسرائیلی، 10 تھائی اور ایک فلپائنی  کو حماس نے جمعہ کو غزہ میں آئی سی آر سی کے حوالے کیاجب کہ اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 خواتین اور نابالغوں کو رہا کیا۔