Bharat Express

Israel Palestine Crisis

وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہندوستان اس وقت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگ میں شامل نہ ہو۔ امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل نے ایران کو اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شامل نہ ہونے کی  وارنگ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ تنازع مزید بڑھے۔

Israel Palestine War: اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس جنگ میں 72 گھنٹوں میں 1600 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس درمیان یوروپی یونین نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

حماس کی قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ کسی بھی طرح کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہماری حراست میں موجود قیدیوں میں سے ایک ایک کو افسوس کے ساتھ پھانسی دیں گے اور ہم اس پھانسی کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔

نتن یاہو نے  ایس آئی آر سی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کی تصویر بدلنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ایک مہم کے درمیان ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ کو ایک مشکل اور خوفناک آزمائش سے گزرنا پڑا ہے۔ حماس کو جو تجربہ ہوگا وہ مشکل اور خوفناک ہوگا،ہم پہلے ہی مہم میں ہیں اور ہم ابھی شروعات کر رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا ماحول ہے کیونکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑگئی ہے۔ اس لڑائی سے متعلق اسلامی ممالک کا ردعمل سامنے آگیا ہے، جسے دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ فلسطین موضوع سے متعلق اسلامی ممالک کے رخ میں تبدیلیاں آرہی ہیں۔

سرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کا "مکمل محاصرہ" کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیل اور مصر کے تین اطراف سے گھرے ہوئے  اس غزہ کی پٹی میں بجلی، خوراک، ایندھن یا پانی نہیں پہنچایا جائے گا۔چونکہ ہم وحشیوں سے لڑ رہے ہیں اور اس کے مطابق جواب دیں گے۔

اسرائیلی حکومت، تم خوں ریزی کے ذمہ دار ہو،تم نے سال 2022 میں یوکرین کے اندر دہشت گردوں کی جماعت کو سپورٹ کیا تھا۔ تم نے روس میں حملے کروائے تھے۔آج کل نٹ آفیشیل  تمہیں یہ خبر دے رہا ہے کہ تمارے تمام سرکاری سسٹم پر خطرہ منڈلا رہا ہے چونکہ وہ سب ہمارے نشانے پر ہیں۔

فلسطین اور اسرائیل کے بیچ جنگ جاری  ہے۔دھیرے دھیرے مزید شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے ،ہلاکتوں میں تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ اور اسٹریٹ فائٹ چل رہی ہے ۔اس بیچ حماس نے ایک بڑا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ حماس حملے کو مزید تیز کرے گا جس سے اسرائیل کو مزید حیرانی ہوگی ۔

کل سکاٹش پریمیئر لیگ کے فرسٹ فیز کا میچ ہورہا تھا جس میں سیلٹک  نے کلمارنوک کو 1-3 سے شکست دی۔اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے  بڑی تعداد  میں بینرز لہرائے جن پر "آزاد فلسطین" اور "مزاحمت کی فتح" لکھے ہوئے تھے اور بار بار آزاد فلسطین کے نعرے بھی لگارہے تھے۔