Bharat Express

Israel Palestine Conflict

فلسطینی وزیر صحت مائی الکائلہ نے ممالک اور انسانی حقوق کے گروپوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں طبی اور ہنگامی امداد کے فوری داخلے میں مدد کریں۔

اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر شمالی غزہ سے 1.1 ملین افراد کے انخلاء کا حکم واپس لے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری ظلم و بربریت، جنگی جرائم اور محاصرہ جو کھلے عام انسانیت کا قتل کر رہا ہے۔ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر غزہ پر اسرائیل کا حملہ جاری رہا تو جنگ "دوسرے محاذوں" پر بھی کھل سکتی ہے - جس کا بظاہر لبنانی گروپ حزب اللہ کی طرف اشارہ ہے۔

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اب 423,000 سے زیادہ لوگ غزہ میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام "بریکنگ پوائنٹ" پر پہنچ گیا ہے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے بہت کم وقت ہے۔

یہ وااقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی اموات میں سے نصف کے قریب خواتین اور بچے ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے شمالی حصے کو اپنی آبادی سے خالی کرنے کے منصوبے کے "تباہ کن انسانی نتائج" ہوں گے۔

حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم دفاعی پہلوؤں پر اپنی تیاریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ زمین کے ذریعے دشمن کی کارروائی ہمیں نئے آپشنز کی طرف بڑھنے پر مجبور کرے گی۔ جس کی وجہ سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہماری حکومت کبھی کسی ہندوستانی کو پیچھے نہیں چھوڑے گی۔ ہماری حکومت اور وزیر اعظم ان کی حفاظت اور انہیں بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسرائیل کی اندھادھند بمباری میں غزہ کے اندر معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت سے ملی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک قریب  450 بچے شہید ہوچکے ہیں ۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اسرائیلی بمباری کے دوران ہلاک ہونے والے 1,417 افراد میں 447 بچے اور 248 خواتین شامل ہیں۔