Israel Hamas War: فلسطین کے جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 15 افراد ہلاک: ذرائع
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ "زندگی بچانے والے سامان" جیسے خوراک، ایندھن اور پانی کو "غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے"۔
Israel hammers Gaza with airstrikes: فلسطین میں اسرائیلی حیوانیت کی انتہا، غزہ میں چاروں طرف موت کا ننگا ناچ اور درندگی کا بول بالا
ہسپتال کا آپریٹنگ تھیٹر نان سٹاپ چل رہا ہے اور ہسپتال کے بستر بھرے ہوئے ہیں۔ان کی گنتی کے مطابق، ایمبولینس کا 10 سے زیادہ عملہ ہلاک یا زخمی ہو چکا ہے اور وہ ذاتی طور پر ایک گائناکالوجسٹ اور یورولوجسٹ کو جانتا ہے جو مر چکے ہیں۔غزہ میں اب ہر طرف موت کی بو پھیلی ہوئی ہے۔
Israel-Hamas War: اسرائیل اور فلسطین میں موجود ہندوستانیوں کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری،محتاط رہنے کی ہدایت
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 2100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس میں اسرائیل اور فلسطین دونوں کے لوگ شامل ہیں۔ دریں اثنا، غزہ کی توانائی کی وزارت نے کہا کہ اس کے واحد پاور پلانٹ میں ایندھن ختم ہو گیا ہے۔ ایسے میں جلد ہی یہاں بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی۔
Gaza doctors issue ‘SOS to the whole world: غزہ کی صورتحال وحشت ناک،اسرائیلی حملے کو اردوغان نے بتایا ”قتل عام“مغربی کنارےمیں بھی خون خرابہ شروع
حماس کے ساتھ اس جنگ میں شامل القدس بریگیڈنے اب اپنے حملے کیلئے نئے مقامات کا انتخاب کیا ہے ۔بریگیڈ کے مطابق اب وہ اسرائیلی راجدھانی تل ابیب کو نشانہ بنانے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تل ابیب میں سائرن بجنے لگے ہیں اور القدس بریگیڈز بھاری میزائل حملوں کو تل ابیب، اسدود اور عشکلان کی طرف لے جارہے ہیں۔
Israel-Palestine War: فلسطین کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
حماس نے کہا، "ہم کچھ مغربی ذرائع ابلاغ کی طرف سے فروغ دینے والے من گھڑت الزامات کے جھوٹ کی واضح طور پر تصدیق کرتے ہیں، جو ہماری فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے خلاف جھوٹ اور بہتان سے بھرے صہیونی بیانیے کو غیر پیشہ ورانہ طور پر اپناتے ہیں، جن میں سے تازہ ترین دعویٰ بچوں کو قتل کرنے، ان کے سر قلم کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا تھا۔"
Israel Palestine Conflict: فلسطین-اسرائیل جنگ سے متعلق روس کا بڑا بیان، اسرائیل اور امریکہ کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا
Israel-Hamas War: روسی صدر ولادیمیر پتن نے کہا کہ اسرائیل-حماس تشدد کے لئے مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیساں ذمہ دار ہیں۔
UP Politics: ’’مسلم یونیورسٹی ہے اس لئے…‘‘ اے ایم یو میں فلسطین کی حمایت کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا بڑا بیان
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو کچھ لوگ بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ اس یونیورسٹی کے مقابلے کوئی یونیورسٹی نہیں ہے۔
Israel-Palestine War: فلسطین اور اسرائیل تنازعہ پر اسکاٹ لینڈ کے وزیر اول کا بیان، کہا- غزہ کی صورتحال ‘بالکل سنگین’ ہے
اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت تک کوئی سلامتی اور استحکام نہیں ہو گا جب تک فلسطینی "4 جون 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد، خود مختار ریاست حاصل نہیں کر لیتے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو"۔
Fuel stocks ending in Gaza: بھوک، پیاس اور خون سے شرابور غزہ کی پٹی چند گھنٹوں میں تاریکی میں ڈوب جائے گی
فلسطین اسرائیل جنگ جاری ہے اور خون خرابے کا دور اپنے شباب پر ہے ۔ مہلوکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک فلسطین میں 1050 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 60 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حماس کے حملے میں اسرائیل کے اندر 1200 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
Israel-Palestine Conflict: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات میں کہا- ‘اسرائیل کا بھی وحشیانہ حملوں کا جواب دینے کا حق ہے
اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم کے شہر سلوان میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وفا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ فلسطینی خبر رساں ادارے نے ان افراد کی شناخت رحمان فراز اور علی العباسی کے طور پر ہوئی ہے۔