Bharat Express

Israel Palestine Conflict

اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت تک کوئی سلامتی اور استحکام نہیں ہو گا جب تک فلسطینی "4 جون 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد، خود مختار ریاست حاصل نہیں کر لیتے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو"۔

فلسطین اسرائیل جنگ جاری ہے اور خون خرابے کا دور اپنے شباب پر ہے ۔ مہلوکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک فلسطین میں 1050 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 60 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حماس کے حملے میں اسرائیل کے اندر 1200 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم کے شہر سلوان میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وفا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ فلسطینی خبر رساں ادارے نے ان افراد کی شناخت رحمان فراز اور علی العباسی کے طور پر ہوئی ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی میں مزید اضافہ محاصرہ شدہ انکلیو کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ السودانی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین میں اب ایک مشکل اور خطرناک واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

خبر یہ بھی ہے کہ لبنان نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردئے ہیں ۔جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کی گئے جس کو اسرائیلی دفاعی فورسز نے آرٹلیرے کے سہارے ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ،حالانکہ حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے ۔البتہ دوسری جانب حماس کا بھی حملہ جاری ہے ۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دسیوں ہزار اسرائیلی فوجی غزہ کی باڑ کے قریب جمع ہیں۔

Nushrratt Bharuccha Reaction: نصرت بھروچا نے کہا کہ تل ابیب میں بم دھماکوں اورسائرن کی آوازوں کو سن کر وہ کافی پریشان ہوگئی تھیں اور انہیں اپنے بچاؤ کے لئے ایک بیسمنٹ میں پناہ لینی پڑی تھی۔

سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم سے حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی الاخباریہ نیوز سائٹ کے مطابق، مملکت نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی حفاظت پر پڑنے والے تناؤ کے اثرات سے نمٹے۔

مہاتما گاندھی نے لکھا تھا کہ یہودیوں کو عربوں پر مسلط کرنا غلط اور غیر انسانی ہے عربوں کو کم کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہوگا تاکہ سرزمین فلسطین کو یہودیوں کیلئے جزوی یا مکمل طور پر ان کے قومی گھر کے طور پر بحال کیا جاسکے۔ فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کی ان کی مخالفت دو اصولی عقائد پر مبنی تھی۔

وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہندوستان اس وقت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔