Bharat Express

Israel Palestine Conflict

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جبر و ستم ہو رہا ہے، فلسطینیوں کا مسئلہ عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے، چاہتے ہیں فلسطینی عوام آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو اور القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

محمود عباس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یروشلم اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کی بھی درخواست کی جس میں مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول سے متعلق تمام ممالک شرکت کریں گے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایک پر امید لہجے میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی معاہدہ ہو جائے گا۔ایلی کوہن نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو مزید بتایا کہ "خرابیوں کو پر کیا جا سکتا ہے۔میرے خیال میں یقینی طور پر اس بات کا امکان ہے کہ، 2024 کی پہلی سہ ماہی میں، چار یا پانچ ماہ بعد، ہم اس مقام پر پہنچ سکیں گے۔

سعودی عرب نے اسرائیل سے امن سمجھوتے کی بات چیت رد کردی ہے۔ سعودی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوگا ہم کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے کی امریکہ کی کوششوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے۔ وہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے لیے قونصل جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔حالانکہ یوروشیلم میں ان کے قیام کیلئے جگہ دینے سے اسرائیل نے انکار کردیا ہے۔

اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد کا استعمال مقبوضہ علاقوں کے کچھ حصوں کو ضم کرنے، اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد میں سہولت فراہم کرنے اور بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کیاجارہا ہے۔

ہرزوگ نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ وہ اسرائیل اور مملکت سعودی عرب کے درمیان پرامن تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ،جو خطے اور مسلم دنیا میں ایک سرکردہ ملک ہے۔ ہم اس لمحہ کے آنے کے لیے دعا کرتے ہیں۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن سے مقامی رہائشیوں کی زندگی درہم برہم ہوگئی، بعض علاقوں میں روشنی کا نظام ٹھپ ہو گیا اور فوج کا بلڈوزر تنگ گلیوں سے گزرتا ہوا دیکھا گیا۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ فلسطینی مسلح گروپ اور تحریک حماس کے رکن خروشہ نے 26 فروری کو شمالی مغربی کنارے کے شہر حوارہ کے باہر دو اسرائیلی باشندوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔