Bharat Express

Israel Palestine Conflict

 مصر نے روز عالمی برادری پر زور دیا  ہے کہ وہ اسرائیل سے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے حملے اور اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرے۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اپنی ذمہ داری کو نبھانے" اور "فلسطینی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے" کا مطالبہ کیا۔

تھائی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو تھائی باشندے ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بنکاک پوسٹ نے وزیر اعظم سریتھا تھاوسین اور وزیر خارجہ پرنپری بہددھا نوکارا کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز سے 11 تھائی شہریوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جنگجوؤں نے اعداد و شمار فراہم کیے بغیر "درجنوں" اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کیے گئے اسرائیلی فوجیوں کو "محفوظ مقامات" اور سرنگوں میں رکھا جا رہا ہے۔

غزہ میں موجود فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔ 1788 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ان زخمیوں میں 121 بچے بھی شامل  ہیں۔

اسرائیلی رہنما نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ "ہم اس یوم سیاہ کا زبردست انتقام لیں گے۔" "ہم ان تمام نوجوانوں کا بدلہ لیں گے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ ہم حماس کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ "اسرائیل کو اپنے اور اپنے لوگوں کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ امریکہ اس جنگی صورتحال میں اسرائیل کے خلاف فائدہ اٹھانے کی سوچ رکھنے والے کسی بھی فریق کو خبردار کرتا ہے۔"

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جبر و ستم ہو رہا ہے، فلسطینیوں کا مسئلہ عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے، چاہتے ہیں فلسطینی عوام آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو اور القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

محمود عباس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یروشلم اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کی بھی درخواست کی جس میں مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول سے متعلق تمام ممالک شرکت کریں گے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایک پر امید لہجے میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی معاہدہ ہو جائے گا۔ایلی کوہن نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو مزید بتایا کہ "خرابیوں کو پر کیا جا سکتا ہے۔میرے خیال میں یقینی طور پر اس بات کا امکان ہے کہ، 2024 کی پہلی سہ ماہی میں، چار یا پانچ ماہ بعد، ہم اس مقام پر پہنچ سکیں گے۔

سعودی عرب نے اسرائیل سے امن سمجھوتے کی بات چیت رد کردی ہے۔ سعودی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوگا ہم کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے کی امریکہ کی کوششوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔