Bharat Express

Israel-Hamas war: حماس کی طرف سے عسقلان شہر کو خالی کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم، غزہ پٹی سے بڑی تعداد میں داغے گئے راکٹ

اسرائیلی حملوں میں اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دسیوں ہزار اسرائیلی فوجی غزہ کی باڑ کے قریب جمع ہیں۔

انسانیت پر ظلم، صرف کٹھ پتلی ہے حماس

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے عسقلان شہر کو خالی کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی غزہ پٹی سے بڑی تعداد میں راکٹ داغے گئے۔ منگل کے روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی شہر عسقلان کے رہائشیوں کو فلسطین کے وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے پہلے نکل جانے کی ڈیڈ لائن جاری کی تھی۔ اسرائیل کے بین غوریون ہوائی اڈے اور تل ابیب شہر پر میزائلوں سے بمباری کرکے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا بھی جواب دیا۔

القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ دشمن کی جانب سے غزہ پٹی کے متعدد علاقوں میں ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے اور انہیں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کے جرم کے جواب میں ہم عسقلان شہر کے باشندوں کو اس سے پہلے وہاں سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔ ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے انتباہ کا اختتام کرتے ہوئے کہا، ’’جس کو خبردار کیا گیا اسے معاف کر دیا گیا ہے۔‘‘

گزشتہ دنوں کے دوران، اسرائیلی فوج نے متعدد علاقوں کے مکینوں کو فون پیغامات کے ساتھ ساتھ فون کالز بھی بھیجے، جن میں انہیں بمباری کی تیاری کے لیے انہیں خالی کرنے کا کہا گیا۔ فوج نے اپنے پلیٹ فارمز پر ویڈیو کلپس بھی شائع کیں، جن میں غزہ کے کچھ علاقوں کے رہائشیوں سے انخلا اور دوسرے علاقوں میں ہجرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے منگل کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیل کے بین غوریون ہوائی اڈے اور تل ابیب کے شہر پر میزائلوں سے بمباری کی۔  سنیچر کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں آبادی والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی، جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔

اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق

بتا دیں کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دسیوں ہزار اسرائیلی فوجی غزہ کی باڑ کے قریب جمع ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read