Bharat Express

Al-Qassam Brigades

فلسطین کے سابق صدر اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے، ان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بدھ کی صبح تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو "تہران کی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے ایک خطرناک جوا" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہمیشہ مہنگا رہا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دسیوں ہزار اسرائیلی فوجی غزہ کی باڑ کے قریب جمع ہیں۔

تھائی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے مطابق اسرائیل میں ہونے والی جھڑپوں میں دو تھائی باشندے ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بنکاک پوسٹ نے وزیر اعظم سریتھا تھاوسین اور وزیر خارجہ پرنپری بہددھا نوکارا کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے روز سے 11 تھائی شہریوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جنگجوؤں نے اعداد و شمار فراہم کیے بغیر "درجنوں" اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کیے گئے اسرائیلی فوجیوں کو "محفوظ مقامات" اور سرنگوں میں رکھا جا رہا ہے۔