Bharat Express DD Free Dish

iran

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہند-ایران دوستی معاہدے پر دستخط کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے مشترکہ کمیشن کی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایران کے مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایران کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ پر ہونے والے زبردست دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے اور 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران اور امریکہ نے عمان میں مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد تہران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے اور ایران میں یورینیم کی افزودگی پر بات چیت متوقع ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے رپورٹ کیا کہ ہفتے کے روز جنوبی ایران کی ایک بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 281 تک پہنچ گئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جھٹکا دیتے ہوئے ایران پر حملے کی تجویز مسترد کر دی اور عمان میں براہ راست مذاکرات کا اعلان کر دیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کے پیغام پر ان کے ملک کے ردعمل نے سفارت کاری کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جن تنظیموں نے ہتھیار ڈالنے کی بات کہی ہے، ان میں کتائب حزب اللہ اور نجبہ گروپ سرفہرست ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ کارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے،  ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔

ایران کو خود پر حملے کا خدشہ ہے اور اس کے پیش نظر اس نے اپنے جوہری مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے جوہری مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو کمزور کر دیا ہے اور شام میں سینکڑوں اہداف پر حملے کیے ہیں تاکہ یہودی ریاست کے خلاف ایران کے حمایت یافتہ نئے محاذ کو کھولنے سے روکا جا سکے۔