Bharat Express DD Free Dish

INDIA ALLIANCE

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم نے ملک کے اندر آمرانہ رویہ اپنایا ہے اور ملک میں جمہوریت کا قتل کیا ہے اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا ہے۔

 جھارکھنڈ میں لوک سبھا الیکشن سے متعلق ہلچل جاری ہے۔ اس درمیان الائنس کی پارٹیوں نے سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تیارکرلیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ ایسے میں سبھی پارٹیاں اب سیٹوں کی تقسیم میں مصروف ہوگئی ہیں۔

پارٹی لیڈر سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ممبئی میں کانگریس کے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

بی جے پی کے آپریشن لوٹس پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کے لوگ لیڈر نہیں بلکہ ڈیلر ہیں جو ڈر گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹھیک ہوا چلے گئے۔

موڈ آف دی نیشن سروے کے اعداد و شمار میں اپوزیشن الائنس کے لئے ایک اچھی خبر چھپی ہے۔ اس سروے کے اعداد و شمار میں اپوزیشن کو سیٹوں کا زبردست فائدہ ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔

لوک سبھا میں جھارکھنڈ سے سی پی آئی کا کوئی رکن اسمبلی نہیں ہے۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری مہیندر پاٹھک نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہم نے اپنے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے اکیلے دم پرلوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے، جس سے مخالفین پریشان ہیں۔ سیاسی گلیاروں میں بحث جاری تھی کہ بی ایس پی جلد ہی کانگریس کے ساتھ الائنس کرسکتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راجیشور سنگھ نے لکھا ہے کہ یہ نام نہاد انڈیا الائنس کی سچائی ہے کہ اس  کے لیڈر اے راجا نہ صرف پربھو شری رام کو گالیاں دے رہے ہیں بلکہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو بھی چیلنج کررہے۔

نتیش کمار کی این ڈی اے میں شمولیت کے بعد  سے بحث ہے کہ چراغ پاسوان این ڈی اے میں مطمئن نہیں ہیں۔ ساتھ ہی نتیش کمار بھی این ڈی اے میں چراغ پاسوان کو زیادہ اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔حالانکہ چراغ پاسوان خود کو رام ولاس پاسوان کا حقیقی جانشین مانتے ہیں۔