Bharat Express DD Free Dish

INDIA ALLIANCE

کچھ نیوز چینل کے ذریعے کئے گئے ووٹر سروے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) لوک سبھا انتخابات میں بڑی جیت درج کر سکتا ہے۔

میں بی جے پی نے دہلی کی تمام سیٹیں جیت لی تھیں۔ ایسے میں اس بار اپوزیشن نے بی جے پی کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا، بابا صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر اس بات پر بات چیت ہوئی کہ ہم ہندوستان میں جمہوریت کو بچانے کے لیے کس طرح متحد ہو کر کام کریں گے۔ مشترکہ کم سے کم پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مہا وکاس اگھاڑی کے اندرکئی میٹنگوں کے بعد بھی سیٹ شیئرنگ کا معاملہ حل نہیں ہو پارہا تھا۔ حالانکہ اب سیٹوں سے متعلق آخری فیصلہ ہوگیا ہے اورسیٹ شیئرنگ کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

کھجوراہو لوک سبھا سیٹ انڈیا اتحاد کی حلیف سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں آئی۔ ایس پی نے اس سیٹ پر میرا یادو کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ تاہم، حال ہی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد، ایس پی امیدوار میرا یادو کا پرچہ نامزدگی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

سابق سی ایم ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین انتخابات میں گانڈے سے جے ایم ایم کی امیدوار ہوں گی۔ حال ہی میں جے ایم ایم کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔

دو ایم ایل اے لوبن ہیمبرم اور چمرا لنڈا نے جے ایم ایم ایم ایل ایز اور ایم پیز کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس سے لوہردگا سیٹ نہ لینے کی وجہ سے چمرا لنڈا ناراض بتائے جاتے ہیں

مدھیہ پردیش میں اچانک سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ دراصل، یہاں انڈیا الائنس کی ایک امیدوارکی پرچہ نامزدگی ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے خارج کردی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل بہار میں انڈیا الائنس کیلئے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ وکاس شیل  انسان پارٹی یعنی وی آئی پی نے انڈیا اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مکیش ساہنی نےتیجسوی یادو اور کانگریس کے ساتھ مل کر باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے۔

سونیا گاندھی کے الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد سے مقامی لیڈر اور پارٹی کے حامی پرینکا گاندھی کو رائے بریلی سے میدان میں اتارنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے مطالبے کو لے کر دہلی بھی گئے تھے اور پارٹی ہائی کمان کے سامنے اپنے خیالات پیش کیے تھے۔رائے بریلی سے امیدواری کو لے کر اب صورتحال تقریباً واضح ہوتی جارہی ہے۔