Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی سے الائنس ٹوٹنے پر کانگریس کا بڑا دعویٰ، کے سی وینو گوپال نے کہا- بات چیت جاری ہے، جلد کریں گے اعلان
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا ہے کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی سے الائنس سے متعلق بات چیت جاری ہے اور یہ تقریباً فائنل اسٹیج میں ہے اور ہم جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔
Lok Sabha Election 2024: کانگریس-سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس ٹوٹ گیا، لوک سبھا الیکشن سے پہلے انڈیا الائنس کو لگا بڑا جھٹکا
اس سے قبل سماجوادی پارٹی نے کانگریس کو 17 سیٹوں کی پیشکش کی تھی اورفیصلہ لینے کے لئے گیند کانگریس کے پالے میں ڈال دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تین سیٹوں کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے درمیان بات نہیں بن سکی۔
Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس سے الگ ہوئی پی ڈی پی؟ ٹوئٹ کرکے بتایا اکیلے الیکشن لڑنے کی خبروں کا سچ
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ مل کرالیکشن نہیں لڑے گی اور وہ تمام سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔
Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو ایک اور جھٹکا، جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔
Lok Sabha Election 2024: اگر کانگریس 15 سے زیادہ سیٹیں مانگتی ہے تو یوپی میں نہیں ہوگا انڈیا کے ساتھ اتحاد: ایس پی کا الٹی میٹم
سماج وادی پارٹی نے کانگریس کو 15 سیٹوں کی فہرست دی ہے اور کہا ہے کہ یہ حتمی فہرست ہوگی۔ اگر کانگریس ان 15 سیٹوں پر متفق ہو جاتی ہے تو اتر پردیش میں انڈیا الائنس کا اتحاد ہو جائے گا۔ اگر کانگریس اس سے زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ ایس پی کو قبول نہیں ہوگی۔
Chandigarh Mayor Election: چنڈی گڑھ کے میئر منوج سونکر کا استعفیٰ، انتخابی دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
الیکشن کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سی جے آئی نے کہا تھا کہ آفیسر بیلٹ پیپر کو کیسے خراب کر سکتا ہے؟ اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔
Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے آئی بڑی خبر، روڈ شو میں ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو
بہارمیں راہل گاندھی کی نیائے یاترا جاری ہے۔ آج انہوں نے ساسا رام میں روڈ شو کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے راہل گاندھی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔ ایک طرح سے یہ پیغام واضح تھا کہ نتیش کمار کے انڈیا الائنس سے باہرجانے کے بعد اب بہار میں الائنس کی ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو ہی موجود رہیں گے۔
Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو جموں وکشمیر میں لگا بڑا جھٹکا، فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان
لوک سبھا الیکشن جیسے جیسے قریب آرہا ہے، ویسے ویسے انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی سبھی 5 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
Lok sabha election 2024: دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد ٹوٹ گیا! ہائی کمان اروند کیجریوال سے ناراض
عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے 8 فروری کو تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کانگریس کے ساتھ کئی بات چیت ہوئی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
لال بہادر شاستری کے پوتے وبھاکر شاستری کا کانگریس سے استعفیٰ، بی جے پی میں شامل ہو کر راہل گاندھی سے پوچھا سوال
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کی موجودگی میں وبھاکرشاستری بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے کئی لیڈران بھی موجود رہے۔ وبھاکرشاستری نے آج ہی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔