Bharat Express

INDIA ALLIANCE

پٹنہ کے گاندھی کے گاندھی میدان میں جن وشواش مہاریلی کے بینر تلے انڈیا اتحاد کے سربراہان جمع ہورہےہیں ۔ یوپی سے سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو پٹنہ پہنچ چکے ہیں ۔ کانگریس خیمے سے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں ۔ لیفٹ پارٹی سے سیتارام یچوری،ڈی راجا سمیت کئی دیگر رہنما بھی اس ریلی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے اندر سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بننے کے بعد اب ایک فہرست سامنے آئی ہے، جس میں کون کہاں سے الیکشن لڑے گا، اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کیرلا میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ کانگریس اس بار ملک کے تقریباً سبھی ریاستوں میں الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔

بہارکی سیاست میں گھمسان جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اب ایک ایک کرکے ایم ایل اے بھی دوری بنانے لگے ہیں۔ منگل کو یہ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب عظیم اتحاد کے تین اراکین اسمبلی بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ اسمبلی پہنچے۔ 

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی پہلی فہرست میں دہلی سے 4 اور ہریانہ سے ایک امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Rajya Sabha Election 2024: اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور اپنا دل کمیرا وادی کا الائنس ٹوٹ گیا ہے۔ جلد ہی اس کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

کراس ووٹنگ کے خوف سے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی یوپی میں کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یوپی میں آٹھویں امیدوار سنجے سیٹھ کو جیتنے میں کوئی کمزوری نہ ہو، اسے دیکھتے ہوئےبی جے پی ایم ایل اے کے ناموں پر وہپ جاری کرے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ کیا۔ عوام سے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے والے کو چننا ہے یا 12 لاکھ کروڑ روپے کے دھوکہ بازوں کو۔

گاندھی خاندان کے تمام افراد نئی دہلی لوک سبھا سیٹ کے ووٹر ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی نے اورنگ زیب سینئر سیکنڈری اسکول کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

ممتاز پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں بھروچ لوک سبھا سیٹ نہیں بچا پانے کے لئے ضلع کیڈر سے گہرائی سے معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے۔