Bharat Express DD Free Dish

INDIA ALLIANCE

انڈیا اتحاد بھی یہاں اپنا کھاتہ نہیں کھولنے والا ہے۔ CNBC-TV 18 کے ایگزٹ پول میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 26 سے 29 سیٹیں ملیں گی۔جب کہ انڈیا الائنس کو یہاں 0 سے 3 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ریپبلک بھارت کے ایگزٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 26 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 1 سے 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

ملکارجن نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب لیڈران سے بات کرکے یہ اندازہ ہوا کہ انڈیا الائنس کو 295  سے زیادہ سیٹیں ملنے والی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سچائی کیلئے کانگریس پارٹی ایگزٹ پول کے بحث میں حصہ لے گی۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے 6 مرحلوں کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ آج ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 4 جون کو نتائج آئیں گے۔ اس سے پہلے بھارت ایکسپریس اردو پرآپ کو سب سے درست ایگزٹ پول دیکھنے کو ملے گا۔

غازی پور لوک سبھا سیٹ پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ مرحوم مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری نے اپنا ووڈ ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرمیڈیٹ کالج محمد آباد میں ڈالا۔ وہ آج پہلا ووٹر بننے کے لئے وقت سے پہلے ہی ووٹنگ بوتھ پر پہنچ گئے تھے۔

کلپنا سورین نے انتخابی جلسوں میں ہیمنت سورین کی گرفتاری کا مسئلہ نمایاں طور پر اٹھایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے قبائلیوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے حکومت کے کاموں کی تفصیلات اپنے انداز میں پیش کیں۔ انہوں نے اپنی تقریروں میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔

گزشتہ دو انتخابات کے نتائج کو دیکھیں تو بی جے پی کی ساکھ ایک بار پھر داؤ پر لگ گئی ہے، جب کہ کانگریس کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ انتخابی تجزیہ کاروں کی مانیں تو اس الیکشن میں مغربی یوپی کی 27 میں سے 13 سیٹوں پر سخت مقابلہ ہے۔

ووٹنگ کے چھ مراحل کے بعد زمینی سطح پر سیاسی صورتحال کے بارے میں ان کے جائزے کے بارے میں پوچھے جانے پر، رمیش نے کہا، "میں تعداد میں نہیں جانا چاہتا، لیکن میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ ہمیں (انڈیا بلاک) واضح اور  فیصلہ کن اکثریت ملنے جارہی ہے۔

 بنگلور کے چیف پوسٹ ماسٹر ایچ ایم منجیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ لوگ اس یقین کے ساتھ کھاتہ کھولنے کے لیے پوسٹ آفس آ رہے ہیں کہ محکمہ ڈاک ان کے کھاتوں میں 2,000 یا 8,500 روپے جمع کرے گا۔

راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی جوڑی اس وقت کافی ہٹ ہو رہی ہے اور دونوں یوپی میں مل کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ دونوں لیڈران نے کانگریس کے ریاستی صدر اور انڈیا الائنس کے امیدوار اجے رائے کو جیت دلانے کی اپیل کی۔

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ نتیش کمار4 جون کے بعد بڑا فیصلہ لیں گے۔ پارٹی کوبچانے کے لئے نتیش کماربڑا فیصلہ لیں گے۔