انڈیا اتحاد نے بہار میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ کئی سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کا اعلان بھی کرنا شروع کردیا ہے، لیکن بہارمیں ابھی نہ توکسی پارٹی نے امیدوار کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی سیٹ شیئرنگ فائنل ہوسکی ہے۔ اسی ضمن میں انڈیا الائنس کی میٹنگ آج دہلی میں ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اورکانگریس کے علاوہ الائنس میں شامل پارٹیوں کی میٹنگ پیرکے روز (18 مارچ) کو دہلی میں ہونے والی ہے۔ کانگریس اورآرجے ڈی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرآج مہربھی لگ سکتی ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اب انڈیا الائنس سیٹوں کی تقسیم میں تاخیرنہیں کرنا چاہتی ہے۔
بہارمیں لوک سبھا کی 40 سیٹوں کے لئے الیکشن ہونے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس 10 سیٹوں کے لئے آرجے ڈی پردباؤ بنا رہی ہے، لیکن آرجے ڈی سات یا آٹھ سیٹ سے زیادہ دینے کو تیار نہیں نظرآرہی ہے۔ دوسری طرف، لیفٹ پارٹیاں بھ ہیں، جوکم ازکم پانچ سیٹیں چاہتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی کی میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم فائنل کرنے کے بعد (20 مارچ) کو بہارکی راجدھانی میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


