Bharat Express

Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے آئی بڑی خبر، روڈ شو میں ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو

بہارمیں راہل گاندھی کی نیائے یاترا جاری ہے۔ آج انہوں نے ساسا رام میں روڈ شو کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے راہل گاندھی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔ ایک طرح سے یہ پیغام واضح تھا کہ نتیش کمار کے انڈیا الائنس سے باہرجانے کے بعد اب بہار میں الائنس کی ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو ہی موجود رہیں گے۔

بہار میں راہل گاندھی کے ساتھ تیجسوی یادو نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ان دنوں بہارمیں ہے۔ آج انہوں نے ساسا رام ضلع میں روڈ شوکیا، جس میں انہیں بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا ساتھ ملا۔ تیجسوی یادوکانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں شامل ہوئے ہیں۔ یہی نہیں، تیجسوی یادو نے راہل گاندھی کی لال رنگ کی گاڑی خود ڈرائیو کی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔ ایک طرح سے یہ پیغام واضح تھا کہ نتیش کمارکے انڈیا الائنس سے باہرجانے کے بعد اب بہارمیں الائنس کی ڈرائیونگ سیٹ پرتیجسوی یادو ہی موجود رہیں گے۔ آج راہل گاندھی کا کیمورکے درگاوتی بلاک کے دھنیچھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔  یہ بھی اطلاع ہے کہ تیجسوی یادو کیمورمیں ایک جلسہ عام کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ساتھ اسٹیج شیئرکریں گے۔

نیائے یاترا آج دوسری باربہار پہنچی

راہل گاندھی کی نیائے یاترا آج دوسری بار بہارپہنچی ہے۔ نیائے یاترا کے دوران پہلی بارجب راہل گاندھی کشن  گنج، پورنیہ یعنی سیمانچل پہنچے تھے۔ اس دوران حکومت بدل رہی تھی۔ نتیش کمار پالا بدل رہے تھے۔ پورنیہ کی ریلی میں پہلے نتیش کمار کے جانے کی قیاس آرائی تھی، یعنی کہ بہارمیں انڈیا الائنس کی اپوزیشن کی پہلی مشترکہ ریلی ہونے والی تھی، لیکن ٹھیک اس کے پہلے نتیش کمارنے پالا بدل لیا۔ ایسے میں نہ تواس ریلی میں انڈیا الائنس کی قیادت کرنے والے نتیش کمارہی گئے اور نہ ہی تیجسوی یادو۔ اس درمیان حکومت بدل گئی۔

پورے ملک میں کئی ریاستوں میں گھوم گھوم کراپوزیشن لیڈران کو متحد کرکے پٹنہ میں 23 جون 2023 کو اپوزیشن کی پہلی میٹنگ کرنے والے نتیش کمار ہی اپوزیشن الائنس سے صرف باہرہوگئے ہیں بلکہ تیجسوی یادو بہارکے اقتدارسے بھی باہرہوگئے۔ اب بہارمیں تیجسوی یادو ہی عظیم اتحاد کے  یا یوں کہیں کہ انڈیا الائنس کے لیڈر ہیں۔ بہارمیں ہمیشہ الائنس میں کانگریس چھوٹے بھائی کے ہی کردار میں رہی ہے۔ ایسے میں آج راہل گاندھی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کرتیجسوی یادو نے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ بہارمیں الائنس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بھی تیجسوی یادو ہی ہیں۔

یوپی میں نیائے یاترا کے روٹ میں ہوئی تبدیلی

اس درمیان خبرہے کہ یوپی میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا، جو کانپورسے جھانسی ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش میں داخل ہونے والی تھی، اس میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ یاترا 21 فروری کو کانپورمیں پہنچ ہوجائے گی۔ اس کے بعد 22 اور 23 فروری کو یاترا بریک لے گی۔ پھر 24 فروری کو مرادآباد سے سنبھل، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، آگرہ ہوتے ہوئے راجستھان میں داخل ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read