Bharat Express

ICC T20 World Cup 2024

ٹیم انڈیا نے اس کے ساتھ ہی اس ورلڈ کپ میں بغیرایک بھی میچ ہارے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ نہیں جیت پائی کیونکہ کناڈا کے خلاف وہ مقابلہ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا۔ اب ٹیم انڈیا 8ویں جیت کے ساتھ خطاب جیتنے کی امید کرے گی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف 57 رنوں کی اننگ کھیل کرروہت شرما نے بڑا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے دھونی اور گانگولی کی برابری کر لی ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم شاید اس میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو یوزویندر چہل کی انٹری ہوسکتی ہے۔

افغانستان نے گروپ مرحلے میں 4 میں سے 3 میچ جیتے۔ راشد خان کی قیادت میں افغان ٹیم نے گروپ مرحلے کے تین میچز یوگنڈا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی کے خلاف جیتے۔

افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہراکر ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنالی۔ افغانستان کی اس جیت پربالی ووڈ سے لے کردنیائے کرکٹ تک سبھی نے خوشی ظاہرکی۔

اس میچ میں بارش بار بار مداخلت کرتی رہی۔ اس کے بعد ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت بنگلہ دیش کو 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگلہ دیش 17.5 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنوں سے ہراکرسیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ روہت شرما اورارش دیپ سنگھ کی شاندارکارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم تعاون دیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ اس دوران اوپنر گرباز نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 60 رنز بنائے۔

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دینے کے فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی اننگز میں 12 چوکے اور 13 چھکے لگائے۔ ہندوستان کی بیٹنگ کی حالت ایسی تھی کہ وکٹ پر آنے والا ہر بلے باز بے خوف انداز میں کھیل رہا تھا اور آتے ہی باؤنڈری مار رہا تھا۔

ہندوستان نے افغانستان کو 47 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ 182 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 134 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ اور ارش دیپ سنگھ نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔