Congress On One Nation One Election Committee: ون نیشن ون الیکشن سے متعلق کمیٹی میں شامل ہونے سے ادھیر رنجن چودھری کا انکار، امت شاہ کو لکھا خط
One Nation One Election Committee: 'ون نیشن، ون الیکشن' کمیٹی میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے کا نام شامل نہ کرنے پر اپوزیشن اتحاد انڈیا کے جماعتوں نے مرکز کی تنقید کی ہے۔
One Nation, One Election: ایک ملک ایک الیکشن کے رام ناتھ کووند کی سربراہی میں کمیٹی کا اعلان، مرکزی حکومت نے 8 رکنی کمیٹی دی تشکیل، جانیں کون کون ہیں شامل
مرکز کی بے جے پی حکومت نے 'ایک ملک ایک انتخاب' کی سمت میں ایک اور قدم آگے بڑھا دیا ہے۔ وزارت قانون نے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
Mehbooba Mufti Targets BJP: مشعال ملک کو وزیر بنائے جانے پر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنے کی دی نصیحت
جے کے ایل ایف چیف یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستان کی نگراں حکومت میں وزیر اور نگراں وزیراعظم کا خصوصی مشیر بنانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو پاکستان سے سیکھنے کا مشہورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے کہ اپنے لوگوں کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔
It is not Hinduphobia میری جنگ مسلمانوں کے مساوی حقوق اور جمہوریت کی روح کیلئے ہے اور یہ ”ہندوفوبیا” نہیں ہے:اویسی
یہ میرے لیے ہمیشہ مزے کی بات ہے، جب سنگھیوں کو (ونش)نسب بنانا پڑتا ہے، تب بھی وہ میرے لیے ایک برہمن اجداد تلاش کرتے ہیں، ہم سب کو اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہم سب حضرت آدم وحوا علیہ السلام کی اولاد ہیں۔
Ghulam Nabi Azad: تلوار کے زور پر نہیں، اسلام پیار و محبت کے پیغام سے آیا، غلام نبی آزاد نے ہندوستان کے مسلمان ہندو ہیں کے بیان پر کیا واضح
دوسری جانب غلام نبی آزاد کے بیان پر فاروق عبداللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں کو اسلام قبول کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اس وقت ہندو نظام میں لوگ اعلیٰ اور ادنیٰ برہمنوں میں بٹے ہوئے تھے۔
Farooq Abdullah comment on Ghulam Nabi Azad: ہندوازم سے متعلق غلام نبی آزاد کے بیان پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کیا پلٹ وار
غلام نبی آزاد نے جموں کے ڈوڈہ ضلع میں ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ کچھ بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ کچھ مسلمان باہر سے آئے ہیں اور کچھ نہیں آئے۔ نہ کوئی باہر سے آیا ہے نہ اندر سے۔ دین اسلام صرف 1500 سال پہلے وجود میں آیا تھا۔ ہندومت بہت پرانا ہے۔ ان میں سے تقریباً 10-20 مسلمان باہر سے آئے ہوں گے۔
Jammu and Kashmir: ‘بھارت میں سبھی ہندو پیدا ہوئے’، غلام نبی آزاد کے تبصرے پر محبوبہ مفتی کا رد عمل کہا- ہو سکتا ہے کہ…
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے آزاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ وہ کتنا پیچھے چلے گئے ہیں اور انہیں اپنے آباؤ اجداد کے بارے میں کیا علم ہے، میں اسے بہت پیچھے جانے کی سلاح دوں گی اور ہو سکتا ہے کہ اسے وہاں آباؤ اجداد میں کچھ بندر مل جائیں۔"
Ghulam Nabi Azad : ڈوڈہ میں دی گئی تقریر میں آزاد نے کہا مذہب کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے
ڈوڈہ میں میں اپنی تقریر میں آزاد کہتے ہیں کہ 600 سال پہلے کشمیر میں صرف کشمیری پنڈت تھے۔ پھر بہت سے لوگ مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہو گئے۔
Gulam Nabi Azad on India Muslims: بہت بعد میں آیا اسلام، سب ہندو سے ہی تبدیل ہوئے- غلام نبی آزاد نے مسلمانوں سے متعلق دیا بڑا بیان
ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ اسلام آیا ہی ہے 1500 سال پہلے اور ہمارے ہندوستان میں ہندو مذہب بہت پرانا ہے۔ باہرسے آئے ہوں گے، 20-10 جوانوں کی فوج کے ساتھ تھے۔ باقی تو سبھی مسلمان ہندو مذہب سے ہی تبدیل ہوئے ہیں۔
Jammu Kashmir Politics: جموں کشمیرمیں غلام نبی آزاد کو لگا بڑا جھٹکا، دو درجن کے قریب رہنماوں کی کانگریس میں ہوئی گھر واپسی
کانگریس لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ غلام نبی آزاد کو رکن پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد نئی دہلی کے بڑے بنگلے میں اپنے قیام کی مدت میں توسیع کا جواز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر کے کئی لیڈر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔