Bharat Express

Gaza

ترک وزارت تجارت نے کہا کہ انقرہ نے اس سے قبل اپریل میں اسرائیل کو 54 پروڈکٹ کو گروپس کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی ،کیونکہ اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی جنگ بندی کی کوششوں کو نظر انداز کیا تھا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرنسٹن کے طلباء کے ساتھ باہر کے لوگ بھی مظاہرے کا حصہ تھے۔ ایک طالب علم نے گرفتاریوں کو پرتشدد قرار دیا۔ یونیورسٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے کوئی طاقت استعمال نہیں کی اور گرفتاریاں بغیر کسی مزاحمت کے کی گئیں۔

11 روز قبل شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد ایران نے اس کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تہران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی کو خدشہ ہے کہ بائیڈن کے لیے مسلمانوں کی کم ہوتی حمایت ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے رفح شہر پر اسرائیل کی فوجی کارروائی کی وجہ سے 2.4 ملین میں سے 15 لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

مڈل ایسٹ سے لیکر یورپ  تک  جنگ جاری ہے ۔ روس یوکرین کی جنگ ہو یا  حماس اسرائیل کی یا پھر حوثیوں کے خلاف بحر احمر میں جنگ ہو، ان تمام جنگوں میں امریکہ واحد ایسا ملک ہے جو ہر جگہ موجود ہے۔ اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ فوجی حماس کے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو تک پہنچ رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے گھر میں واقع ایک سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس، اردن کے ساتھ مل کر آنے والے دنوں میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر آپریشن کرے گا۔ ایمانوئل میکرون نے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی ہنگامی صورتحال پر اپنی "گہری تشویش" کے بارے میں بتایا۔

اسرائیل غزہ پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے جس سے 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 19,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید ہزاروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

فوج نے یرغمالیوں میں سے دو کی شناخت یوتم ہیم اور سمر الطلالقہ کے طور پر کی ہے، جسے حماس کے 7 اکتوبر کو کبوتز کفار عزہ پر حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا۔ الطلالقہ کو کبوتز نیر ام سے اغوا کیا گیا تھا۔