بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اتوار کو کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بہار کے بکسر کے دلساگر اسٹیڈیم میں منعقد ‘جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمویدھان’ ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نتیش کمار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحاد کو موقع پرست قرار دیا۔ انہوں نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں پی ایم نریندر مودی، امت شاہ اور آر ایس ایس پر دھمکی آمیز سیاست کا الزام بھی لگایا۔
मैने संसद में मोदी जी के 11 झूठ रखे थे-
1. 100 दिन में विदेशों से कालाधन वापस लाऊंगां
2. हर भारतीय के खाते में 15 लाख डालूँगा
3. हर साल 2 करोड़ रोजगार दूंगा
4. पेट्रोल, डीजल और LPG गैस सस्ते होगा। उल्टा इन सब के दाम बढ़ा दिए
5. 2022 तक गंगा साफ़ होगा
6. 2022 तक किसानों की आय… pic.twitter.com/CN2ggrGOsB— Mallikarjun Kharge (@kharge) April 20, 2025
ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بہار میں سی ایم نتیش کمار اور بی جے پی کا اتحاد موقع پرست ہے۔ نتیش صرف اقتدار کی خاطر بار بار پلٹی مارتے رہتے ہیں۔ نتیش نے اس شخص کے ساتھ اتحاد کیا جس نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا۔بہار کے لوگوں کو سی ایم نتیش سے پوچھنا چاہئے کہ 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے ساتھ جو 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا وعدہ کیا تھا اس کا کیا ہوا؟ پی ایم مودی جھوٹ کی فیکٹری چلا رہے ہیں۔ این ڈی اے حکومت کو اس بار بہار سے جانا چاہئے۔
महात्मा गांधी जी जैसे महापुरुष की गोडसे ने हत्या कर दी थी। उसी गोडसे की BJP के लोग आज पूजा करते हैं।
RSS के लोग अंग्रेजों के एजेंट थे, उनकी नौकरी करते थे और समय-समय पर माफीनामा लिखते थे।
लेकिन बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार आज उन्हीं से जाकर मिल गए, जिनके पुरखों ने गांधी जी… pic.twitter.com/8AxCPjq1nj
— Congress (@INCIndia) April 20, 2025
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے عوام سے اس اسمبلی الیکشن میں عظیم اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ مودی اور نتیش کی جوڑی ملک کے دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ طبقات اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں رہنما ملک کی بھلائی کے لیے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے کے لیے اتحاد بنا رہے ہیں۔کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو ‘ڈبل انجن’ والی حکومت کی بات کرتے ہیں، لیکن آج بہار ہیومن انڈیکس کے لحاظ سے بہت نیچے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ‘ڈبل انجن’ نہیں بلکہ سنگل طاقتور انجن کی ضرورت ہے، جو عظیم اتحاد کا انجن ہے۔
नरेंद्र मोदी और नीतीश कुमार की जोड़ी सिर्फ कुर्सी के लिए है।
ये दोनों लोग बिहार और देश की भलाई के लिए नहीं, बल्कि दलितों, आदिवासियों, पिछड़ों और किसानों को बर्बाद करने के लिए एक साथ आए हैं।
: कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge
📍 बक्सर, बिहार pic.twitter.com/EZ2R0YQ13S
— Congress (@INCIndia) April 20, 2025
انہوں نے کہا کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ بی جے پی-آر ایس ایس کی برادریوں میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے۔ نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ’’ادھر اور ادھر کا کھیل‘‘ کھیلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بہار کی ترقی کے لیے بی جے پی اور نتیش کمار کو ہٹانے اور یہاں کی تعلیمی سطح کو بہتر بنانے کی اپیل کی۔ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اب بہار کی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ بہار کی عوام اس بار انتخابات میں ان کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سامنے جھکنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کانگریس پارٹی نہیں جھکے گی۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہمیں متحد رہنا ہوگا اور آئین کو بچانے کے لیے لڑنا ہوگا۔ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ جان بوجھ کر وقف ترمیمی بل لائے ہیں۔ تاکہ برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کی جا سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


