Gaza-Israel War: اسرائیلی حملے میں مغربی کنارے میں 12 اور غزہ میں 8 فلسطینی شہید، درجنوں افراد زخمی
فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے دیر البلاح شہر کے مشرق میں المنفالوتی اسکول کے قریب میزائل سے حملہ کیا۔ اس دوران، اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نیٹزارم راہداری میں درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک اور سینکڑوں انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔
Israeli army withdraws from Khan Younis: خان یونس سے اسرائیلی فوج کا انخلاء، وسطی غزہ میں داخل ہونے کی تیاری
مصری سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی وفود نے قاہرہ میں ملاقاتوں کا نیا دور شروع کیا، جس کا مقصد غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کو ختم کرنا اور جنگ بندی کی تجویز پر اختلافات کو دور کرنا ہے۔
Israel-Palestine War: ’’غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطین میں ایک ہی حکومت ہوگی…‘‘، فلسطینی وزیراعظم کا بڑا بیان
جمعرات کو قطری دارالحکومت میں جنگ بندی کے مذاکرات جاری رہیں گے۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ابھی کئی معاملات پر بات چیت ہونا باقی ہے لیکن کچھ معمولی مسائل ہیں جن پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Israel Palestine War: اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر کیے شدید حملے، 40 فلسطینی شہید
غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی کل تعداد اب 37,834 تک پہنچ گئی ہے۔ اکتوبر 2023 میں فلسطینی اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 86,858 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
Houthi rebels hit a Greek ship: حوثی باغیوں نے یونانی جہاز کو بنایا نشانہ، امریکہ نے حوثیوں کے تین اینٹی شپ کروز میزائل لانچروں کو تباہ کرنے کا کیا دعویٰ
امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ یورپی یونین نے بھی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
Israeli airstrikes on school in Gaza: غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 32 فلسطینی شہید
حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان جرائم کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
Israel Hamas War: اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر راکٹ داغے، 35 افراد جاں بحق!
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رفح میں بے گھر افراد کے لیے ایک کیمپ قائم کیا گیا جہاں اسرائیل نے حملہ کیا۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Israel Hamas War: حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، حماس نے داغے راکٹ۔ پورے تل ابیب میں بجنے لگے سائرن
اتوار کے روز حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا کہ یہ راکٹ صیہونی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں داغے گئے۔
Turkey Got Angry Over Non-Ceasefire: جنگ بندی نہ ہونے پر ترکی برہم، اسرائیل سے متعلق کیا یہ بڑا اعلان ، ترکی نے کہا- فلسطین میں انسانی المیہ سنگین ہو گیا
ترک وزارت تجارت نے کہا کہ انقرہ نے اس سے قبل اپریل میں اسرائیل کو 54 پروڈکٹ کو گروپس کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی ،کیونکہ اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی جنگ بندی کی کوششوں کو نظر انداز کیا تھا
Indian Student Arrest In America : امریکہ میں ایسا کیا ہوا کہ بھارتی طالب علم کو گرفتار کرنا پڑا، معاملہ اسرائیل سے جڑا ہوا ہے، بھارت نے بیان دیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرنسٹن کے طلباء کے ساتھ باہر کے لوگ بھی مظاہرے کا حصہ تھے۔ ایک طالب علم نے گرفتاریوں کو پرتشدد قرار دیا۔ یونیورسٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے کوئی طاقت استعمال نہیں کی اور گرفتاریاں بغیر کسی مزاحمت کے کی گئیں۔