Bharat Express-->
Bharat Express

Israel attack on Gaza Strip: اسرائیل کا خونی کھیل پھرشروع، غزہ پر بڑا حملہ، حماس لیڈر، بریگیڈیئرسمیت 250 ہلاک

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے حکم پرایک بارپھرغزہ پٹی میں زبردست فضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں 250 سے زائد فلسطینی مارے گئے تھے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر پھر بمباری شروع ہوگئی ہے۔ تقریباً 250 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Israel Airstrike in Gaza Strip: اسرائیل نے غزہ پٹی پرایک بار پھر بڑا ہوائی حملہ کیا ہے۔ منگل (18 مارچ) کو صبح ہوئے اسرائیلی ایئر اسٹرائیک سے پوری غزہ پٹی دہل گئی۔ اسرائیل کا یہ حملہ گزشتہ 15 ماہ کے سب سے خطرناک حملوں میں سے ایک ہے۔ اس حملے کے ساتھ غزہ میں 57 دنوں کی جنگ بندی کے بعد پھر سے خونی کھیل شروع ہوگیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کے اس تازہ حملوں میں حماس کے وزیر، بریگیڈیئرسمتی 250 فلسطینی لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اسرائیل کے اس شدید حملے کے ساتھ اسرائیل اورغزہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ٹوٹ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے ہوائی حملوں میں غزہ میں داخلی اور قومی سلامتی میں تنظیم اورانتظامی اتھارٹی کے سربراہ بریگیڈیئربہجت حسن ابوسلطان اورحماس کے ایک اعلیٰ عہدیداراورنائب وزیرداخلہ جنرل محمود ابو وطفہ اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے متعلق نہیں بنی بات

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے 42 دنوں کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے کی شرائط کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد جنگ بندی سے متعلق پھرسے بات چیت شروع کی گئی تھی۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا، ”اسرائیل نے س ہوائی حملے کا فیصلہ حماس کی طرف سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے سے باربارانکار کرنے اورامن مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد لیا ہے۔“

اسرائیل نے اپنے بیان میں مزید کہا، اسرائیل اپنی فوجی طاقت میں مزید اضافہ کرے گا اورحماس کے خلاف اپنے حملے کوتیزکرے گا۔” ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں اس اسرائیلی آپریشن کا منصوبہ آئی ڈی ایف کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے آخرمیں پیش کیا گیا تھا، جسے اسرائیل کی سیاسی قیادت سے بھی منظوری مل گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read