جموں و کشمیر کے رامبن کے دھرم کنڈ میں اتوار کی صبح اچانک سیلاب آگیا جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس اچانک سیلاب میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے نالے میں پانی بڑھ گیا اور اچانک سیلاب آ گیا۔ یہ پانی چناب پل کے قریب گاؤں دھرم کنڈ میں داخل ہو گیا۔ گاؤں میں پانی داخل ہونے سے پورے علاقے میں خوف وبے چینی کا عالم ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سیلابی پانی گاؤں میں داخل ہونے سے 100 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ 25 سے 30 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
In view of inclement weather and heavy rains in District Ramban, the public is advised to stay alert and follow safety advisories. For any emergency, feel free to contact the 24×7 District Control Room:
01998-295500, 01998-266790
Stay informed, stay safe! @diprjk@BaseerUlHaqIAS— Deputy Commissioner (DEO), Ramban (@dcramban) April 20, 2025
اطلاعات کے مطابق علاقے میں پانی داخل ہونے سے کئی لوگ گھروں میں پھنس گئے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 90 سے 100 افراد کو علاقے سے بحفاظت نکال لیا ہے۔دریں اثناء ضلع رامبن کے ڈپٹی کمشنر نے خراب موسم کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، رامبن ضلع میں خراب موسم اور شدید بارش کے پیش نظر لوگوں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے، آپ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سے 01998-295500، 01998-266790 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ باخبر رہیں، محفوظ رہیں!
#Ramban #JammuAndKashmir: There was a heavy hailstorm, multiple landslides and fast winds throughout the night in the Ramban region, including the areas surrounding the Ramban town. The National Highway stands blocked and unfortunately there have been 3 casualties and loss of…
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) April 20, 2025
ادھربی جے پی لیڈر اور ایم پی جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں رامبن قصبے کے آس پاس کے علاقوں میں رات بھر تیز بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہوائیں چلیں۔ قومی شاہراہ بند ہے اور بدقسمتی سے 3 افراد ہلاک اور کچھ خاندانوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا، ‘میں ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ ضلعی انتظامیہ اپنی بروقت اور فوری کارروائی پر تعریف کی مستحق ہے جس سے کئی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملی۔ مالی اور دیگر تمام قسم کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھبرائیں نہیں، ہم مل کر اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے۔ ڈی سی کو بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر رکن پارلیمنٹ کے ذاتی وسائل سے بھی مددفراہم کی جاسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



