Bharat Express DD Free Dish

Election Commission

آدھار کارڈ کو شہریت، مستقل رہائش اور رہائشی پتے کے ثبوت کے طور پر استعمال کیے جانے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔عرضی میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ مرکز، ریاستوں اور الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ آدھار کا استعمال صرف شناخت کی تصدیق تک محدود رکھا جائے۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میناکشی نٹراجن کی نامزدگی قانونی بنیادوں پر نہیں بلکہ سیاسی دباؤ کے تحت مسترد کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر قانونی طور پر نامزدگی منسوخ کرنا ممکن نہیں تھا تو اس کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس اقدام کے ذریعے ریاست کے جمہوری وقار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہماری رائے میں ایس آئی آر کے دوران اٹھائے گئے اقدامات ضرورت کے مطابق تھے۔ ووٹر پر خود کو ثابت کرنے کا بوجھ ڈالنے کی دلیل ہم قبول نہیں کرتے۔

الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلان کئے قانون ساز کونسل کے الیکشن کے لئے 11 جون تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے جبکہ 18 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کرائی جائے گی۔ 20 جون 2026 تک پورے الیکشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ممتا بنرجی بنرجی نے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے تقریباً 20 دن بعد فیس بک لائیو کے ذریعے عوام سے براہ راست خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے بلکہ الیکشن کمیشن اور مرکزی اداروں کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے طاقت اور دباؤ کے ذریعے انتخابی عمل کو متاثر کیا اور ترنمول کانگریس کے ہزاروں کارکنان کو نشانہ بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق انتخابی عمل یکم جون سے شروع ہوگا۔ اسی دن سے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے، جبکہ 9 جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدوار 11 جون تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

درخواست گزار کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے دلیل دی کہ اروند کیجریوال اور دیگر عدالتی کارروائی کو بدنام کرنے اور متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیں؟ لیکن کیا سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ختم کرنے کی قانون میں کوئی شق موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کا مکمل قانونی ڈھانچہ کیا ہے؟

ملک کی 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کی جانچ، تصدیق اور اپڈیٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس مہم کا مقصد انتخابی فہرستوں کو مزید شفاف، درست اور جامع بنانا ہے تاکہ ہر اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ میں درست طور پر شامل ہو سکے۔

منوج اگروال مغربی بنگال کیڈر کے 1990 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ بنگال کے چیف  الیکٹورل آفیسر کے طورپرانہیں کی نگرانی میں بنگال اسمبلی انتخابات کرائے گئے۔

مغربی بنگال میں شوبھندو ادھیکاری نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے اپنا کام شروع کردیا۔ پہلی انتظامی تقرری میں، انہوں نے ایک متنازعہ افسرکو سی ایم دفتربلا لیا، جس کی ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی مسلسل مخالفت کرتی رہی ہیں۔