Bharat Express

Voter List Name Removal Process: کسی کی موت ہونےکے بعد ووٹر لسٹ سے نام کیسے ہٹایا جاسکتاہے،جانئے کیا ہے اس کا پروسس؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق کسی کی ووٹر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی چار وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ووٹر دوسرے ملک میں شفٹ ہو رہا ہے۔ اس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہو۔ یا اس کے پاس ایک سے زیادہ ووٹر کارڈ ہیں۔ یا اس کی موت ہوگئی ہو۔

کسی کی موت ہونےکے بعد ووٹر لسٹ سے نام کیسے ہٹایا جاسکتاہے،جانئے کیا ہے اس کا پروسس؟

بھارت میں اس وقت 18ویں لوک سبھا کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہ انتخابات کل سات مرحلوں میں مکمل ہونے ہیں۔ جس کے دو مرحلوں کے لیے ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہونی ہے۔ 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 94 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

اب الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے لیے بہت ساری سہولت آن لائن بھی دستیاب ہیں۔ ایسے میں اگر انہیں کوئی کام کروانا ہوتا ہے، تو وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انتخابات کے دوران یا اس سے پہلے  کسی کی موت ہوجاتی ہے ۔ پھر اس کا نام ووٹر لسٹ سے آن لائن ہی ختم کردیا جاتا ہے ۔ آئیے جانتے ہیں کیا ہے  اس کا پروسس۔

کسی کی موت کے بعد ووٹر لسٹ سے نام کس طرح  ہٹایا جاسکتا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق کسی کی ووٹر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی چار وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ووٹر دوسرے ملک میں شفٹ ہو رہا ہے۔ اس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہو۔ یا اس کے پاس ایک سے زیادہ ووٹر کارڈ ہیں۔ یا اس کی موت ہوگئی ہو۔ ووٹر کارڈ کو منسوخ کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو الیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ https://voters.eci.gov.in/ پر جانا ہوگا۔

اس کے بعد آپ کو ‘موجودہ رول میں نام کی مجوزہ شمولیت/ہٹانے کے لیے اعتراض’ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد فارمیٹ 7 کے نام سے ایک فارم آپ کے سامنے آئے گا۔ اس میں ووٹر رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کے لیے کچھ معلومات دی گئی ہوں گی۔ اس کے بعد آپ کو ووٹرکی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وجہ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر آپ کو کیپچا کوڈ ڈال کر فارم جمع کرنا ہوگا۔

آپ درخواست کوآن لائن چیک کر سکتے ہیں

جب آپ فارم جمع کرائیں گے، تو آپ کو اسکرین پر ایک ریفرنس نمبر ملے گا۔ آپ اس کا ریفرنس نمبر نوٹ کر سکتے ہیں۔ اور اس ریفرنس نمبر کے ذریعے آپ اپنی درخواست کا اسٹیٹس آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔ ووٹر رجسٹریشن کی منسوخی کے پورے عمل میں تقریباً 7 سے 10 دن لگتے ہیں۔ لہذا اگر آپ اس کے لیے آف لائن درخواست دینا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے علاقائی  بی ایل او سے رابطہ کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس