Bharat Express DD Free Dish

Donald Trump

’’ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر آپ لوگ لڑنا چاہتے ہیں اور جوہری ہتھیار رکھنا چاہتے ہیں تو میں آپ دونوں پر 100، 150، یہاں تک کہ 200 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔‘‘ یہ معاملہ 24 گھنٹے میں حل ہوگیا۔ ٹیرف کے بغیر یہ جنگ کبھی نہیں رکتی۔

جمعہ کو ناروے کی نوبل کمیٹی نے وینزویلا کی خاتون ماریہ کورینہ مچاڈو کو امن کے نوبل انعام کے لیے منتخب کیا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے نوبل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کی خاتون ماریہ کورینہ مچاڈو نے ان کے اعزاز میں یہ ایوارڈ قبول کیا ہے۔

اگر یہ اصلاحات لاگو ہوئیں تو یہ نہ صرف بھارتی ماہرین کے لیے امریکہ جانے کا خواب مزید مشکل بنا دیں گی بلکہ امریکی معیشت، بالخصوص ٹیک اور صحت کے شعبے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، جو بڑی حد تک غیر ملکی ہنر پر انحصار کرتے ہیں۔

غزہ امن معاہدے  پر اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے  قائم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی رضامندی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی قیادت کی ستائش کی۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گروپ نے فلسطینی قیدیوں کی فہرست اسرائیل کے حوالے کی ہے جنہیں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا جائے گا۔

گٹیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کرے گا اور وہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ انسانی امداد اردن اور مصر کی سرحدوں پر موجود ہے۔

حماس امریکی صدرٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے کچھ پہلوؤں کے بارے میں غیریقینی ہے۔ مصرمیں بالواسطہ بات چیت کے دوران حماس نے اسرائیل سے غزہ سے مکمل انخلاء اورمستقل جنگ بندی کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔ یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مندی کے باوجود، اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ابہام نے جنگ بندی کوروک دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو خراب کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ابتدائی طور پر بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا اور بعد میں روس سے بھارت کی  خام تیل کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا ،جس پر بھارت نے احتجاج کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت جنگ بندی اب حماس کے فیصلے پر منحصر ہے۔ دریں اثنا، اسرائیل نے انخلاء کی لائن پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب، ٹرمپ نے حماس سے کہا ہے کہ وہ فوری طورپر اس تجویزکو قبول کرے۔ اس نے حماس کوشام 6 بجے تک کا وقت دیا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ کسی قسم کی تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔

اگرچہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں، لیکن عالمی امن کے معاملے میں دونوں رہنما ایک دوسرے کے اقدامات کو سراہنے سے گریز نہیں کرتے۔