Bharat Express

Delhi Police

سی بی آئی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا گینگ ہے اور طویل عرصے سے اس قسم کا دھوکہ دہی کا کاروبار چلا رہا تھا۔ اس کیس میں مزید کئی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے احتجاج کی اپیل کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے دفتر جانے کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔

گوگیا فارم وسنت کنج کے چرچ مال روڈ پر واقع ہے۔ فارم کی مالک مونیکا گوگیا نے بلڈر شیلی تھاپر کے ساتھ اپنا چار ہزار گز حصہ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

پولیس کی اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ عمارت کی پارکنگ میں لگی اور کچھ ہی دیر میں اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس عمارت میں آگ لگی وہ ایک تنگ گلی کے اندر تھی اس لیے فائر ڈیپارٹمنٹ کو ریسکیو آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعہ کے فوراً بعد آس پاس کے لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر غازی پور تھانے کے حوالے کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی لال بہادر شاستری اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے پولیس کے خلاف ہنگامہ آرائی کی اور سڑک بھی بلاک کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے دوران لاش برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تاریخ کو علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرتے ہوئے پولیس نے متاثرہ کو ڈی ڈی اے پارک جاتے ہوئے دیکھا۔

پریس کلب آف انڈیا میں محمد عامرخان کی کتاب ”آتنک وادی کا فرضی ٹھپّہ“ کے ہندی ایڈیشن کا اجرا کیا گیا اوراس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کی سینئر وکیل ورندا گروورنے عدالتی سسٹم پرسوال اٹھایا۔

اسد الدین اویسی نے کہا، 'دہلی کے اندرلوک علاقے میں کل جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ لوگ سڑک  کے کنارے پر نماز اداکرہے تھے، دنیا نے دیکھا کہ ایک پولیس والا کس طرح سجدے کی حالت میں ایک مصلی کو  لات مار رہا ہے۔

یہ پولیس اہلکار سڑک کے کنارے نماز اداکر رہے مصلیوں ک لات مارتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر اس واقعہ کو لے کر بی جے پی پر حملہ کیا ہے

ملزم نے فوٹوگرافر کے ہاتھ اور گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ انڈیا گیٹ پر فوٹو گرافی کا کام کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کا نام یوہان ہے اور وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم تلنگانہ کا رہنے والا ہے۔