Bharat Express DD Free Dish

Delhi Police

دہلی پولیس نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص خود کو دہلی پولیس کا سب انسپکٹر بتا رہا ہے اور احتجاج میں شامل ہونے کے لیے استعفیٰ دینے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق دہلی پولیس کے ریکارڈ کی تصدیق سے ویڈیو میں کیے گئے دعوے سے مماثل کوئی سب انسپکٹر نہیں ملا۔ پولیس نے کہا کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور گمراہ کن ہے اور بظاہر غلط معلومات پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے۔ 

20 جولائی کو کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے کئی ہفتوں تک جاری احتجاج اور جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کے بعد پارلیمنٹ مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مارچ میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی تھی۔ مظاہرین مبینہ امتحانی پرچوں کے لیک اور امتحانی نظام میں وسیع تر اصلاحات کے مطالبے کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

دہلی میں ایک خاتون کوتھپڑمارنے والے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لامبا کوکناٹ پلیس سے ہٹا کرشمال مشرقی دہلی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 20 جولائی کوپارلیمنٹ مارچ کے دوران پیش آیا اورویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سندیپ لامبا کو دھمکیاں ملنے کے بعد احتجاجی مقام سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 حکومت باربار کہہ رہی ہے کہ وہ مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسی درمیان ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ سی جے پی کے لیڈران نے حکومت سے بات چیت کرنے سے منع کردیا ہے۔

 کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا جنتر منتر پربدھ (22 جولائی) کو 25ویں دن بھی احتجاج جاری ہے۔ اس دوران مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی احتجاج میں کچھ شرپسند عناصرشامل ہوگئے تھے۔ سی جے پی کارکنان اورطلبا مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ کانگریس رہنماؤں کے خلاف پولیس کارروائی حکومت کے خوف کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پیر کے روز مظاہرین پر مبینہ لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران اپوزیشن کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور کارکن وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تھے۔ کچھ دیر بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہنماؤں اور مظاہرین کو وہاں سے ہٹا کر مختلف مقامات پر منتقل کیا اور بھیڑ کو منتشر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا کو مندر مارگ تھانے، راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم اور کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو کنگز وے کیمپ کے علاقے میں لے جایا گیا ہے۔

 بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سونم وانگچک سے انشن ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اورسونم وانگچک ہندوستان کے مستقبل کے لئے لڑ رہے ہیں۔

کانگریس کا احتجاج نیٹ-یو جی 2026 پیپرلیک معاملے اور غیر مسلح طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر ایک روز قبل پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بزدل ہیں۔ یہ خوف زدہ ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ یہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔‘‘

کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ مارچ کے دوران جم کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ اسدالدین اویسی نے اس سے متعلق مودی حکومت پرجم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران جو ہوا، وہ شاید اب آپ لوگ بھول رہے ہیں۔ ان ویڈیو کو اب عوام کو پھر سے دیکھنا چاہئے۔