نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پرہنگامہ آرائی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آگئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ اس دوران مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی احتجاج میں کچھ شرپسند عناصرشامل ہوگئے تھے۔ اس دوران یہ بھی خبرآئی ہے کہ جنترمنترپراحتجاج کے دوران کانگریس، این ایس یوآئی، سیوا دل کے کارکنان اورکچھ طلبا بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی اے سی پی وویک بھگت بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پتھربازی میں اے سی پی وویک بھگت زخمی ہوئے ہیں۔ جنترمنتر پریہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ کچھ مظاہرین کے ہاتھوں میں ڈنڈے دیکھے گئے ہیں اور پتھربازی کی بات سامنے آئی ہے۔
وہیں، دوسری جانب، سماجی کارکن سونم وانگچک نے بدھ کے روز اپنی غیرمعینہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے ’سنسد چلو‘ احتجاج میں شامل ہونے والے مظاہرین کے خلاف کسی بھی قسم کی ’’سزا دینے والی یا انتقامی قانونی کارروائی‘‘ نہ کرنے کی واضح ضمانت دی جائے۔ سونم وانگچک کی غیرمعینہ بھوک ہڑتال کا بدھ کے روز25واں دن ہے۔ انہوں نے یہ احتجاج نیٹ-یو جی پرچے کے مبینہ پیپرلیک معاملے پرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ شروع کیا تھا۔
پیپرلیک معاملے پرہنگامہ جاری
پیپرلیک معاملے پردہلی میں گہما گہمی جاری ہے۔ آج بھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں اس موضوع پرحکومت کو گھیرتی ہوئی نظرآئیں۔ حکومت نے کہا کہ وہ بحث کے لئے تیارہے، لیکن اپوزیشن نے بحث سے پہلے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ کل پی ایم آواس (وزیراعظم کی رہائش گاہ) کے باہر ہوئے احتجاج کے جواب میں آج سبھی ریاستوں میں بی جے پی کارکنان نے کانگریس کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی پریس کانفرنس کرکے اپنے مطالبات میڈیا کے سامنے رکھے۔ راہل گاندھی کی پریس کانفرنس کا جواب بی جے پی کے سابق قومی صدراور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے دیا۔ اس دوران کانگریس کی طرف ایک بار پھر پریس کانفرنس کی جاسکتی ہے۔
دہلی پولیس کی این ایچ آرسی میں شکایت
نئی دہلی: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے رکن اورسینئر وکیل وریندرورشٹھ نے بدھ (22 جولائی 2026) کوقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آرسی) میں ایک تحریری شکایت داخل کی ہے۔ یہ شکایت 20 جولائی کوجنترمنترپر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف دہلی پولیس کی مبینہ کارروائی کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن دہلی پولیس کی کارروائی کی فوری اورغیرجانب دارانہ جانچ کرائے۔ وکیل نے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ درخواست کے مطابق، نہ صرف پولیس اہلکاروں بلکہ سادہ لباس میں موجود بعض افراد نے بھی کئی طالبات کوبری طرح مارا پیٹا، جن میں کم عمرلڑکیاں بھی شامل تھیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اگریہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تویہ انسانی حقوق اورقانون کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ وریندرورشٹھ نے بتایا کہ شکایت این ایچ آرسی کوای میل اورہارڈ کاپی دونوں ذرائع سے بھیجی گئی ہے۔ تاہم، کمیشن کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


