Bharat Express DD Free Dish

Preity Zinta Support Sonam Wangchuk And Students: ’’تعلیم میں سدھارکی لڑائی میں طلبا کے ساتھ ہوں…‘‘ طلبا کی حمایت میں اتریں پریتی زنٹا، سونم وانگچک سے کی خاص اپیل

 بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سونم وانگچک سے انشن ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اورسونم وانگچک ہندوستان کے مستقبل کے لئے لڑ رہے ہیں۔

Preity Zinta Support Sonam Wangchuk And Students: سماجی کارکن سونم وانگچک اورنیٹ پیپرلیک سے متعلق احتجاج کررہے طلبا کو مسلسل بالی ووڈ ستاروں کا ساتھ مل رہا ہے۔ اب مشہوراداکارہ پریتی زنٹا نے بھی طلبا کی حمایت کی ہے۔ پریتی زنٹا نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پریتی زنٹا نے منگل کو ایکس پرایک پوسٹ کیا اور سونم وانگچک، ساتھ ہی نیٹ پیپرلیک سے متعلق احتجاج کر رہے طلبا کی حمایت میں اپنی باتیں لکھی ہیں۔

پریتی زنٹا نے لکھا، ’’مجھے بھروسہ ہے کہ ہماری حکومت سونم وانگچک اورطلبا تنظیموں کے ساتھ مثبت بات چیت شروع کرے گی تاکہ ان کی صحت مزید نہ خراب ہو۔ سونم وانگچک آپ برائے مہربانی انشن ختم کریں۔ آپ کی صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے، جتنی کہ یہ لڑائی۔ آپ اور طلبا ہندوستان اورہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے لڑ رہے ہیں۔‘‘

پریتی زنٹا نے لکھا- ’’ہمارے ایجوکیشن سسٹم (تعلیمی نظام) کوبہتربنانے کی اس لڑائی میں ہرایک طالب علم (اسٹوڈنٹ) اورسونم کومیری مکمل حمایت ہے۔ آپ سبھی کواورزیادہ ہمت ملے۔ جے ہند۔‘‘

سونم وانگچک کا انشن جاری!

واضح رہے کہ سونم وانگچک نے 28 جون کوکاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں چل رہے آندولن کی حمایت میں انشن کی شروعات کی تھی۔ بعد میں ان کی صحت خراب ہوتی چلی گئی، جس کے بعد انشن کے 21ویں دن پولیس نے انہیں صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرا دیا تھا۔ حالانکہ سونم وانگچک نے انشن ختم نہیں کیا۔ اب دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کوصفدرجنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال میں شفٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بہرحال، پریتی زنٹا کے پروفیشنل لائف کی بات کریں تووہ لمبے وقت سے اپنی آنے والی فلم ’بٹوارہ 1947‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ ان کی یہ فلم 14 اگست کوریلیزہونے والی ہے۔ وہ 8 سالوں کے بعد کسی بھی فلم میں نظرآنے والی ہیں۔ عامرخان کے پروڈکشن میں بنی اس فلم میں سنی دیول لیڈ رول میں ہیں۔ اس کی ہدایت کاری راج کمارسنتوشی نے کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read