IIT Bombay Student Sahil Wakode Case: سسٹم میں تبدیلی ضروری، ساحل کی موت کے بعد آئی آئی ٹی ممبئی کے طلبہ کا احتجاج، تین ماہ سے ہراساں کرنے کا الزام
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران اور آئی آئی ٹی کے دیگر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف بھی شکایت کی ہے۔ ایسے میں تحقیقات کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ساحل کی شکایات کے بارے میں ادارے کے افسران کو کوئی معلومات تھی یا نہیں اور اگر تھی تو اس پر کیا کارروائی کی گئی۔فی الحال معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ
سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا مطالبہ، ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم کے تحت ملک بھر میں ’نوکری مارچ‘ اور ’ڈگری مارچ‘ کا اعلان
MPSC Paper Leak Case: ایم پی ایس سی امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ سڑکوں پر، راہل گاندھی نے بڑھایا حمایت کا ہاتھ، بولے—’نظام پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے‘
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر ہیں اور پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ایک امتحان یا بھرتی تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ پورے نظام سے ٹوٹ چکے اعتماد کا معاملہ ہے۔
Six Years Old Aditya Speech: ’’لاٹھی طلبہ پر نہیں، ملک کے مستقبل پر چلی ہے‘‘، پٹنہ میں 6 سالہ آدتیہ کمار کی تقریر نے سب کو چونکا دیا
بی پی ایس سی ٹی آر ای-4 امیدواروں کے احتجاج کے دوران پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر طلبہ اور ملازمت کے امیدوار احتجاج کر رہے تھے۔ اسی دوران آدتیہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاجی مقام پر پہنچا۔ وائرل ویڈیو میں وہ ایک بس کی چھت پر ترنگا ہاتھ میں لیے مائیک کے ذریعے مظاہرین سے خطاب کرتا دکھائی دیتا ہے۔
Tejashwi Yadav Supports Students Protest: ’افسران کی زبان مہذب ہونی چاہیے‘، بی پی ایس سی تنازع پر تیجسوی یادو نے معافی کا کیا مطالبہ
امتحان سے متعلق مبینہ بدسلوکی پر راشٹریہ جنتا دل (RJD) کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کو امیدواروں سے احترام سے پیش آنا چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے افسران کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Jantar Mantar Protest: پیلٹ گن سے ٹیئرگیس تک، جنتر منتر احتجاج پر سپریم کورٹ نے بنائی کمیٹی، پولیس کارروائی کی ہوگی جانچ
کمیٹی میں پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس روی شنکرجھا، دہلی ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس شالندرکور، سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رشی کمار شکلا اور میگھالیہ کے ریٹائرڈ ڈائریکٹرجنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر ایل آربشنوئی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی پولیس، نیم فوجی دستوں اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
Students Protest: جے پی ایس سی احتجاج کا 19واں دن: پولیس کی لاٹھیاں، کاٹ دیگئی پنڈال کی بجلی، سی بی آئی تحقیقات سے کون بچے گا؟
جھارکھنڈ میں JPSC امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف طلبہ کی تحریک 19ویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور بجلی منقطع کیے جانے کے درمیان کانگریس کے چار وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی پر طلبہ کو بھڑکانے اور TDPL ایجنسی کو بچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
Piyush Mishra Slams Naseeruddin Shah: ’طلبہ کے آنسو دیکھ کر رہا نہیں گیا‘، رانچی میں امیدواروں کی حمایت میں آئے پیوش مشرا، نصیرالدین شاہ کے بیان پر کیا جوابی حملہ
پیوش مشرا نے رانچی میں احتجاج کر رہے امیدواروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر جدوجہد کرتے دیکھنا اور ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھنا ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔
Ranchi Students Protest: رانچی میں ٹیئرگیس پر دیویندر ناتھ مہتو نے کہا- ’’اب نہیں ہوگی کوئی بات چیت، حکومت بز دل، ہل سکتی ہے کرسی‘‘
جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی نیائے منچ کے طلبا لیڈردیویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ لاکھوں طلبا کا درد باہرنکل کرآیا ہے۔ یہ آندولن رکنے والا نہیں ہے۔ یہ ایک عوامی احتجاج بن گیا ہے۔
Ranchi JPSC JSSC Students Protest: رانچی طلبہ تحریک کا 16واں دن: مظاہرین آر یا پار کے موڈ میں، جانیے آج کی بات چیت سے حل نہ نکلا تو کل کیا ہوگا؟
رانچی میں JPSC-JSSC امیدواروں کی تحریک کے 16ویں روز وزرا کی کمیٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں طلبہ نے 10 اگست کو اسمبلی کے گھیراؤ کی وارننگ دی ہے۔





