Bharat Express

Delhi High Court

 جم خانہ کلب میں مالی بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات سے متعلق کلب کے صدر ملے سنہا بھی کٹہرے میں نظرآرہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان نے عام لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کر دی ہے کہ آئندہ انتخابات قومی اتحاد (این ڈی اے) اور  انڈیا کے درمیان لڑے جائیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو بھی شکایت کی تھی، لیکن ای سی آئی نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ایشیائی کھیلوں کے لئے راست طور پر داخلہ دے دیا تھا۔ دونوں پہلوان جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل رہے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہرحسین کے خلاف قتل کی کوشش، فساد اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ ان پانچوں معاملوں میں طاہر حسین کو ضمانت دے دی۔

آج سپریم کورٹ میں اس پورے معاملے پر سماعت ہوئی جہاں ہائیکورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا گیا ہے ۔ اُوبر کی طرف سے پیش وکیل نے سپریم کورٹ میں یہ دلیل ضرور پیش کی کہ کئی ڈرائیوں کی روزی روٹی اسی کے سہارے چلتی ہے وہ اسی پر منحصر ہیں ،لیکن پھر بھی عدالت عظمیٰ نے اس پر دھیان نہیں دیا۔

ڈی ایم کے ایم پی آر گریراجن کو چیئرمین نے  اے3  دین دیال اپادھیا مارگ الاٹ کیا تھا۔ جو ٹائپ سات  گھر ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی نے اسے بدل کر 702 برہم پتر کیا ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نزدیکی اسپتال ایل ان جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔