Delhi High Court:عدالت نے یاسین ملک کی درخواست ضمانت پر تہاڑ جیل انتظامیہ سے مانگی رپورٹ ، علیحدگی پسند لیڈر جیل میں ہیں بھوک ہڑتال پر
ملک کو ٹرائل کورٹ نے مئی 2022 میں دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے اس مقدمے میں جرم قبول کیا تھا۔
Chhath Puja 2024:جمنا کو راتوں رات صاف نہیں کیا جا سکتا، ندی کے کنارے چھٹھ پوجا کی اجازت نہیں،دہلی ہائی کورٹ
چیف جسٹس منموہن اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا کی بنچ نے کہا کہ اگر آپ اس میں ڈبکی لگائیں گے تو اس کے صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔
Jama Masjid: محفوظ یادگار قرار دینے کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے کہا – جامع مسجد اور اس کے آس پاس کی جگہوں کا کیا جائے سروے
عدالت اس معاملے میں اگلی سماعت 11 دسمبر کو کرے گی۔ ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے یہ بھی واضح کرنے کو کہا کہ جامع مسجد اب تک اے ایس آئی کے ماتحت کیوں نہیں ہے۔
کانگریس لیڈر شمع محمد پر بی جے پی ترجمان کے قابل اعتراض تبصروں سے متعلق ویڈیو کو عدالت نے یوٹیوب سے ہٹانے کی ہدایات
جسٹس وکاس مہاجن نے کے ایک درجن سے زیادہ ٹویٹس کو ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے جو کانگریس ترجمان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔
Delhi News: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرکے کیا جواب طلب
عدالت نے یہ ہدایت بینائی سے محروم سمن بھوکرے کی درخواست کی سماعت کے دوران دی ہے، جس نے سماعت کے لیے سنیما گھروں میں فیچر فلموں کی عوامی نمائش اور بینائی سے محروم افراد کے لیے اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ .
LTTE Ban Case: دہلی ہائی کورٹ نے LTTE پر پابندی معاملے میں ٹریبونل کی کارروائی میں مداخلت کرنے سے کیا انکار
مرکزی حکومت نے ایل ٹی ٹی ای کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور سال 1992 میں یو اے پی اے کے تحت اسے غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔ جس کے بعد اس پر عائد پابندی بڑھا دی گئی۔ مرکز نے اس سال 14 مئی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں ایل ٹی ٹی ای کو یو اے پی اے کے تحت مزید پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا تھا۔
Delhi High Court: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی عدلیہ کی اعلیٰ اور نچلی عدالتوں کے 256 ججوں کا کیا تبادلہ
پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی اسپیشل جج (POCSO) چھوی کپور کا تبادلہ خصوصی جج کے طور پر راؤس ایونیو کورٹ میں کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج جتیندر سنگھ کو خصوصی جج کے طور پر راؤس ایونیو منتقل کر دیا گیا ہے۔
Delhi Riots 2020 Case: ‘ دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کو عدالت سے جھٹکا، سپریم کورٹ نے ضمانت دینے سے کیا انکار
شرجیل کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ ڈیو نے کہا کہ ضمانت کی درخواست 2022 سے زیر التوا ہے، جب کہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ موجودہ مرحلے پر ضمانت کے لیے دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں۔
Delhi High Court order: دہلی ہائی کورٹ نے دکانداروں سے کہا- یکم جنوری تک قومی راجدھانی کے علاقے میں نہ بیچیں پٹاخے
ایسوسی ایشن نے کہا کہ لائسنس یافتہ پٹاخے بیچنے والوں کے پاس دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1884 کے تحت جاری کردہ جائز لائسنس ہیں۔ یہ انہیں پٹاخوں کو قانونی طور پر ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پٹاخوں پر مکمل پابندی سے ان کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا۔
Delhi Riots 2020: دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو جھٹکا، ہائی کورٹ نے نہیں دی راحت
جسٹس دنیش کمار شرما نے پٹھان کی طرف سے دائر کی گئی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ شاہ رخ پٹھان نے فسادات کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل کی طرف پستول تان لیا تھا۔





