Bharat Express DD Free Dish

Delhi High Court

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو کارگذار وزیر اعلیٰ آتشی اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے آتشی اور سنجے سنگھ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو خارج کر دیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر کے خلاف نچلی عدالت میں چل رہے مقدمے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کی درخواست پر ستیندر جین کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے ایم پی انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کو حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ رشید پیرول کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال نہیں کرے گا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ رشید اپنی محدود ذمہ داری کے علاوہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔

سی اے اے اور این آرسی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرنے والے شفاء الرحمٰن دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ انہیں عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ انتخابی تشہیر کے لئے حراستی پیرول دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر سینگر کو کچھ شرائط کے ساتھ راحت دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے POCSO کیس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ نابالغ متاثرہ نے”جسمانی تعلق“کا لفظ استعمال کیا ہے، جسے بذات خود جنسی زیادتی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا نے متھرا روڈ اور پرانہ قلعہ روڈ پر مربوط کوریڈور کی ترقی کے لیے اپنے احاطے کے 8,261.81 مربع میٹر کے حصول کے لیے معاوضے کا تعین کرنے کے لیے شہری ترقی کی مرکزی وزارت سے ہدایات طلب کی ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے فٹ اوور برج اور دیگر عوامی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے معاملے پر گہرائی سے غور کرے۔

دسمبر 2019 میں، عدالت نے کلدیپ سنگھ سینگر کو نابالغ متاثرہ کی عصمت دری اور متاثرہ کے والد کی تحویل میں موت کے معاملے میں قصوروار پایا تھا، جس کے بعد عدالت نے ریپ کیس میں سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عمرخالد اور میران حیدرکودہلی فساد معاملے میں عدالت سے ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ان کے معاملے میں دسمبرمہینے میں پھر سماعت ہونی ہے۔