Bharat Express DD Free Dish

Delhi High Court News

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز شمال مشرقی دہلی فسادات 2020سے متعلق درج ایف آئی آرپر ہوئی تفتیش کی تازہ رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جسٹس وویک چودھری اور جسٹس منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 21 نومبر مقرر کی ہے اور پولیس کے وکیل دھرو پانڈے سے تمام ایف آئی آر کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے ازدواجی تنازعہ کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیوی کے زیورات لینے بھر سے اس کے خلاف ظلم کا معاملہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔

عصمت دری کے مبینہ ملزم سمیر مودی کو نچلی عدالت سے ملی ضمانت کے خلاف دائر عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سمیر مودی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت 20 نومبر کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ متاثرہ نے 25 ستمبر کو مودی کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی اور عدالت نے عرضی پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے زبانی طور پر وکلاء کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے پرائیویٹ سکریٹری یا رجسٹرار جنرل آف کورٹ کو درخواست دیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایت پر غور کیا جائے گا۔

اترپردیش کے سلطانپور سے تعلق رکھنے والے اور پہلی نسل کے وکیل، سنگھ کو چھتیس گڑھ کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور وہ مدھیہ پردیش، اترپردیش اور جھارکھنڈ کے لیے اسٹینڈنگ کونسل رہے، اور یونین آف انڈیا کے لیے سینئر پینل کونسل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

جسٹس ورما نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ یہ الزامات ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کے بعد ان کے عملے اور خاندان کے افراد کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر جائے وقوع سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ لائسنس یافتہ پٹاخے بیچنے والوں کے پاس دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1884 کے تحت جاری کردہ جائز لائسنس ہیں۔ یہ انہیں پٹاخوں کو قانونی طور پر ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پٹاخوں پر مکمل پابندی سے ان کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا۔

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ احمد نگر مہاراشٹر سے سال 2022 اور 2024 میں دو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے۔ لیکن جب پولیس نے میڈیکل اتھارٹی سے ان سرٹیفکیٹس کے بارے میں معلومات مانگی تو اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی جانب سے کوئی معذوری سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ پوجا کھیڈکر نے 47 فیصد معذوری کا دعویٰ کیا تھا۔

مرکز نے آئی ایس آئی ایس جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مبینہ روابط اور ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوششوں کے لیے پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگائی ہے۔

ای ڈی نے 4 اپریل کو سیکشن 174 اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت شکایت درج کی تھی، جو ایجنسی کو پی ایم ایل اے سیکشن 50 کے تحت جاری کردہ سمن کی عدم تعمیل پر سمن جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔