Bharat Express

Congress

اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تشدد زدہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پورے ملک میں پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک صرف کانگریس تھی۔ جب تک کانگریس اقتدار میں تھی، ملک میں ریزرویشن پر بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

مہاراشٹر کی تمام 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے قبل کانگریس، جو مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہے، باغی امیدواروں کے خلاف بڑی کارروائی کر چکی ہے۔

نانا پٹولے نے لکھا، ’’سنجے ورما کی مشروط تقرری سے پولیس فورس کی قیادت اور انتظامی تسلسل کو خطرہ ہے۔

بوکارو ریلی سے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ او بی سی کی طاقت کو توڑنا چاہتی ہے۔ انہیں مختلف ذاتوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی سے پانچ بار کانگریس کے ایم ایل اے متین احمد نے اتوار (10 نومبر) کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ متین احمد کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں۔

آرٹیکل 370 کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم  مودی نے مزید کہا، "آزادی کے بعد، کانگریس نے کشمیر میں بابا صاحب کے آئین کو دھوکہ دیا تھا، پورے ملک نے آئین کو تسلیم کیا تھا، لیکن کانگریس نے اپنا الگ آئین، الگ جھنڈا نافذ کیا ۔

دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی گزشتہ 11 سالوں سے دہلی کے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے دوہری پالیسی پر کام کررہے ہیں اور دہلی کےعوام سخت پریشان ہیں۔

امت شاہ نے کہا، 'چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین سے، میں راہل بابا آپ کو بتا رہا ہوں کہ نہ آپ اور نہ ہی آپ کی چوتھی نسل آرٹیکل 370 کو بحال کر پائے گی۔ ملک کا ہر بچہ کشمیر کے لیے لڑنے کو تیار ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے جمعرات کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کی این ڈی اے حکومت کو نشانہ بنایا۔