Bharat Express DD Free Dish

Congress

کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آپریشن ٹائیگرسے متعلق کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس میں رقم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی جاتی ہے کہ ایمانداری ڈگمگا جاتی ہے۔

کرناٹک بی جے پی کے صدراوررکن اسمبلی بی وائی وجیندرنے آج کہا کہ پارٹی نے قانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے الیکشن میں بی جے پی اراکین اسمبلی کی مبینہ کراس ووٹنگ کے معاملے کوسنجیدگی سے لیا ہے اور قصوروارپائے جانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

جھارکھنڈ راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی وجہ سے کانگریس کی ہارہوگئی۔ عظیم اتحاد میں کشیدگی بھی شروع ہوگئی۔ این ڈی اے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی پیشکش کی ہے۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کے سیاسی حالات میں تبدیلی آسکتی ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی میں راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ایک رکن کو 28 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ این ڈی اے کے پاس 24 ووٹ تھے۔ حالانکہ پریمل ناتھوانی کی جیت سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ کم ازکم 4 اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی ہے۔ اسمبلی میں جے ایم ایم کے 34، کانگریس کے 16، آرجے ڈی کے 4، سی پی آئی ایم ایل کے 2، بی جے پی کے 21، اے جے ایس یو کے ایک رکن اسمبلی ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 جون کو راجستھان کے کوٹا میں دشہرہ گراؤنڈ میں ایک میگا ریلی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو اس ملک گیر طلبہ تحریک کے حوالے سے پیغام دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل "ایکس" پر ایک پوسٹ میں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ میگا ریلی میں شامل ہوں۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میناکشی نٹراجن کی نامزدگی قانونی بنیادوں پر نہیں بلکہ سیاسی دباؤ کے تحت مسترد کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر قانونی طور پر نامزدگی منسوخ کرنا ممکن نہیں تھا تو اس کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس اقدام کے ذریعے ریاست کے جمہوری وقار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے اتحاد کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کا اشتراک ایک فطری سیاسی اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لیے دونوں جماعتیں مل کر جدوجہد کریں گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور عام آدمی کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں متوسط اور غریب طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے، لیکن حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرتی نظر نہیں آتی۔

کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہونے والے ’انڈیا‘ بلاک کے اجلاس کو اپوزیشن کی یکجہتی کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب اتحاد میں شامل جماعتیں مرکزی حکومت کے خلاف اپنے تعاون اور باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اجلاس اپوزیشن اتحاد کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک طرف بی جے پی کی بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت کا چیلنج موجود ہے، تو دوسری طرف اتحادی جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات بھی اتحاد کے لیے امتحان بن چکے ہیں۔