Bharat Express

Congress

ہریانہ کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر چودھری بیریندرسنگھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ 10 سال بعد ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ان کے بیٹے برجیندر سنگھ نے کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ میلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے ان سے کسی بھی طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

مہا وکاس اگھاڑی کے اندرکئی میٹنگوں کے بعد بھی سیٹ شیئرنگ کا معاملہ حل نہیں ہو پارہا تھا۔ حالانکہ اب سیٹوں سے متعلق آخری فیصلہ ہوگیا ہے اورسیٹ شیئرنگ کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

اتوار (7 اپریل) کے روز پرشانت کشور نے راہل گاندھی کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو وہ کام کرے جو ان کے مطابق درست ہو۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے کہا کہ تین سیٹوں پرنیشنل کانفرنس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے اورباقی سیٹوں پر ہم کانگریس کے امیدوارکی حمایت کریں گے۔

کشمیرکی اننت ناگ-راجوری سیٹ پراس بارانتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اس سیٹ پر دو سابق وزرائے اعلیٰ انتخابی میدان میں ہیں۔ ایک طرف غلام نبی آزاد ہیں تو دوسری طرف محبوبہ مفتی۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کی صورتحال بھی مضبوط مانی جارہی ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک یہاں کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ’’میں بیف یا کسی قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتی۔ یہ شرمناک ہے کہ میرے بارے میں بالکل بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں کئی دہائیوں سے یوگک اور آیورویدک طرز زندگی کو فروغ دے رہی ہوں۔

کانگریس کے سابق لیڈر گورو نے کہا کہ پارٹی کو اب سابق مرکزی وزراء کے پی اے ہینڈل کر رہے ہیں۔ پی اے کو الیکشن لڑنا نہیں آتا۔ وہ شاید نہیں جانتے کہ اتر پردیش اور بہار الگ الگ ریاستیں ہیں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایکسٹورشن ڈائریکٹوریٹ بن گیا ہے۔ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے۔ ملک کے تمام بدعنوان لیڈر اور وزیر پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کھرگے نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی بات کرتے ہوئے غلطی سے آرٹیکل 371 کا ذکر کیا تھا۔ اس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا اور بی جے پی لیڈروں نے اس معاملہ کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔