Bharat Express DD Free Dish

Congress

شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہم ممتا بنرجی کی رائے جانتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ممتا ہمارے ساتھ رہیں۔ ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ اگر کوئی اختلافات ہیں، وہ معمولی ہیں۔ہم کلکتہ جائیں گے اور اس پر ممتا بنرجی سے بات کریں گے۔

اوکھلا اسمبلی حلقہ میں کانگریس سے آصف محمد خان اور پرویز ہاشمی کی دعویداری کافی مضبوط مانی جارہی ہے۔ وہیں عشرت جہاں اور اریبہ خان بھی مضبوط دعویدار ہیں جبکہ پرویز عالم خان، عارفہ خانم اور زیبا خان کے علاوہ درجنوں دعویدار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کانگریس اپنی پہلی فہرست میں الکا لانبا کونئی دہلی، دیویندریادوکو بادلی اورسندیپ دکشت کوبابرپورسیٹ سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔

یوپی کانگریس کی تمام کمیٹیاں تحلیل ہونے کے بعد اب کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران جو عہدیدار غیر فعال رہے انہیں باہر کا راستہ دکھایا جائے گا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ ہم کسانوں کے درد کو سمجھتے ہیں اوران کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ ایم ایس پی کی لیگل گارنٹی، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق کھیتی کی جامع قیمت کا 1.5 گنا ایم ایس پی، قرض معافی سمیت تمام مطالبات پرحکومت کوفوراً عمل کرنا چاہئے۔

سمبت پاترا نے کہا کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ ایل او پی راہل گاندھی غدار ہیں۔ جارج سوروس اوپن سوسائٹی کو فنڈ دیتے ہیں۔ وہ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ ملک کی یکجہتی اور خود مختاری کا مسئلہ ہے۔ کچھ طاقتیں بھارت کو توڑنا چاہتی ہیں۔ ف

آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا نواں دن ہے۔ آج بھی کئی اہم بل ایوان میں بحث کے لیے رکھے جائیں گے۔ لیکن ان سب کے درمیان کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ سیاہ جیکٹ پہن کر احتجاج کر رہے ہیں۔ جیکٹ پر لکھا ہے کہ مودی اور اڈانی ایک ہیں۔

ایک ہفتہ سے ہنگامہ آرائی کا شکار پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے پرامن طور پر آگے بڑھنے کی امید ہے۔ پیر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومت نے بغیر کسی ہنگامے کے پارلیمنٹ کا اجلاس چلانے پر اتفاق کیا۔

دہلی کے تمام اسمبلی حلقوں میں پریورتن یاترا نکالنے کے بی جے پی کے فیصلے پر، انہوں نے کہا، ”انہیں نکالنے دیں۔ جمہوریت میں ایسا کرنے کا ہر کسی کو حق ہے۔ جمہوریت میں کوئی بھی کچھ بھی نکال سکتا ہے۔“

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی تعداد اور ووٹنگ فیصد سے متعلق کانگریس کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا ہے۔