Bharat Express

BJP Leader Chaudhry Birender Singh Join Congress: بیٹے کے بعد والد نے بھی تھاما کانگریس کا ہاتھ، چودھری بیریندر سنگھ کی 10سال بعد گھر واپسی

ہریانہ کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیر چودھری بیریندرسنگھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ 10 سال بعد ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ان کے بیٹے برجیندر سنگھ نے کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔

چودھری بیریندر سنگھ اپنی اہلیہ کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

ہریانہ کے سینئرلیڈراورسابق مرکزی وزیرچودھری بیریندرسنگھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ 10 سال بعد ان کی گھرواپسی ہوئی ہے۔ چودھری بیریندرسنگھ کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ اور اچانا کی سابق رکن اسمبلی پریم لتا سنگھ بھی کانگریس کا دامن تھام لیا۔ اس سے پہلے ان کے بیتے برجیندرسنگھ نے کانگریس کا ہاتھ تھاما تھا۔ واضح رہے کہ ایک پہلے برجیندرسنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دیا تھا۔

10 مارچ کوان کے بیٹے برجیندرسنگھ نے بی جے پی چھوڑدی تھی۔ برجیندرسنگھ 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پرلوک سبھا الیکشن جیتے تھے۔ برجیندرسنگھ نے آئی اے ایس کی نوکری چھوڑکرسیاست میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی کی جانے لگی کہ آنے والے وقت میں بیریندرسنگھ بھی بی جے پی سے استعفیٰ دے دیں گے اورہوا بھی وہی۔ آج بیریندر سنگھ اپنی اہلیہ پریم لتا سنگھ کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔

یہ نظریہ کی واپسی ہے: چودھری بیریندرسنگھ

کانگریس کا دامن تھامنے کے بعد چودھری بیریندرسنگھ نے کہا کہ میرا کانگریس میں شامل ہونا نہ صرف گھرواپسی ہے، بلکہ یہ نظریہ کی واپسی بھی ہے۔ میں یہ بات اس لئے کہہ رہا ہوں۔ کیونکہ میں نے اصولوں کونبھایا ہے۔ ملک میں لیڈران کے لئے میں یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنے عقائد پرعمل کیا ہے۔ عملی طورپر، ملک میں قائدین کے لئے کچھ وقاراورعقائد ہیں، جن پرعمل کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ ہمارا ملک اپنے عقائد پرچلنے سے ہی مضبوط ہوگا۔

چودھری بیریندرسنگھ کے آنے سے ہریانہ میں مضبوط ہوگی پارٹی: کانگریس

وہیں، کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت اورآئین کے سامنے چیلنجزہیں۔ ایسے حالات کو جانتے ہوئے چودھری بیریندرسنگھ نے طے کیا کہ ہمیں کانگریس کے ساتھ آنا ہوگا۔ چودھری جی کے آنے سے کانگریس کو قومی سطح پراورہریانہ میں مضبوطی ملے گی۔ میں چودھری جی کا کانگریس پارٹی میں استقبال کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  MVA Seat Sharing Formula: مہاراشٹر وکاس اگھاڑی میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان، کانگریس کو 17 اور شرد پوار کی پارٹی 10 سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن، ادھو ٹھاکرے کو کیا ملا؟

10 سال بعد کانگریس میں واپسی

واضح رہے کہ 10 سال پہلے بیریندرسنگھ مودی لہرمیں کانگریس کا دامن چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا بھیجا۔ پھرمرکزی وزیرکی ذمہ داری سونپی۔ 10 سال بعد انہوں نے پھرگھر واپسی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read