Bharat Express

Congress

فرخ آباد میں دلت طبقے کی دو لڑکیوں کے ساتھ ہوئے حادثہ پر راہل گاندھی نے بی جے پی کو گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں انصاف کی امید کرنا بھی ایک گناہ ہے۔ متاثرہ فیملی کے ساتھ انتظامیہ کا رویہ قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تلنگانہ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کنگنا نے ایسے بیانات صرف مقبولیت حاصل کرنے کے لیے دیے ہیں۔ انہوں نے راہل اور تمام غریب اور کمزور طبقات کی توہین کی ہے۔ کنگنا رناوت کو ایسے بیان پر راہل گاندھی سے فوراً معافی مانگنی چاہیے۔

شیخ بشیر نے کہا کہ اس حقیقت کو یکسر مسترد کرنا درست نہیں ہے کہ اس وقت وادی میں سیاسی منظر نامے کے حوالے سے بہت سی بے ضابطگیاں ہیں، لیکن ہمیں ان سب کو نظر انداز کر کے ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، تب ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

مہسکے نے راہل گاندھی کو لکھے خط میں کہا، ’شیو سینا پارٹی کی جانب سے میں ان بیانات کی سخت مذمت کرتا ہوں، جو نہ صرف نامناسب ہیں بلکہ نقصان دہ بھی ہیں۔‘ سینا پارٹی نے آلوک شرما کے خلاف ان کے مبینہ ریمارکس پر پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

بی جے پی نے کنگنا رناوت کے اس بیان سے خود کو الگ کرلیا۔ بی جے پی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کسانوں کی تحریک پر دیا گیا بیان پارٹی کی رائے نہیں ہے۔ بی جے پی نے کنگنا کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسا کوئی بیان نہ دیں۔

کانگریس نے اننت ناگ ضلع کی ڈورو اسمبلی سیٹ سے غلام احمد میر کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ محمد سعید کو اننت ناگ اسمبلی سیٹ سے اور وقار رسول وانی کو رامبن ضلع کی بانہال اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیرمیں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان رضا مندی بن گئی ہے۔ تھوڑی دیرمیں اس کا اعلان کیا جائے گا۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ چونکہ اس وقت مرکز کی کانگریس حکومت کے ارادے بھی بگڑ چکے تھے، جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد اتر پردیش میں صدر راج لگا کر پردے کے پیچھے سے اپنی حکومت چلانا چاہتی تھی، جن کی یہ سازش بی ایس پی نے ناکام بنا دیا تھا۔

کانگریس لیڈر نے کہا ،"ابھی آرڈر کو نافذ کریں، ورنہ آپ اگلے وزیر اعظم کو ایسا کرتے دیکھیں گے۔" ان کا یہ تبصرہ ان کے ذریعہ ملک گیر "ذات کی مردم شماری" کے مطالبے پر زور دینے کے ایک دن بعد آیا ہے۔

کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے، اب ان کے رکن پارلیمنٹ بھی کسانوں کو قاتل اور ریپسٹ کہہ رہے ہیں۔