Haryana Assembly Election 2024: ’’بی جے پی انتخابات سے خوفزدہ ہے…کانگریس بڑی جیت درج کرے گی…‘‘، رندیپ سرجے والا کا بڑا دعویٰ
کیتھل کے بی جے پی ایم ایل اے کے والمیکی سماج کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ بیان کے بارے میں، سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی کا ڈی این اے ہی دلت مخالف ہے، جو وقتاً فوقتاً ان کے لیڈروں کے بیانات سے بے نقاب ہوتا ہے۔
Mallikarjun Kharge On UPS: ‘یو پی ایس میں یو کا مطلب مودی حکومت کا یو ٹرن’، نئی پنشن اسکیم پر کانگریس کی تنقید
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی یو پی ایس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ہمارے مرکزی حکومت کے ملازمین کو آج مرکزی کابینہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مربوط پنشن اسکیم کی منظوری پر مبارکباد۔
Congress raises questions on bulldozer action: ’’بلڈوزر انصاف مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، یہ بند ہونا چاہیے‘‘،کانگریس نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ’بلڈوزر ایکشن‘ پر اٹھائے سوال
کانگریس لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں ملزم کے گھر کو بلڈوزر سے زمین بوس کر دیا گیا تھا۔
Jammu Kashmir Election 2024: کانگریس اور نیشنل کانفرنس پارٹی کا اتحاد جموں و کشمیر میں غریبوں کے حقوق چھین لے گا، کشن ریڈی
کشن ریڈی نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی پاکستان کے ساتھ تجارت کی بات کر رہی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ریاستی حکومت کا ہے یا مرکزی حکومت کا؟
Haryana Assembly Elections 2024: کیا کماری شیلجہ ہریانہ میں وزیراعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں؟ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنا موقف واضح کیا
پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کماری شیلجہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا بھی اشارہ دیا اور کہا کہ وہ ریاست میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کانگریس ہائی کمان کو کرنا ہے۔
Rahul Gandhi Defamation Case: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا بیان ریکارڈ، سلطان پور کورٹ میں اس تاریخ کو ہوگی سماعت
کانگریس ایم پی راہل گاندھی کے خلاف سلطان پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ ان کے کیس کی سماعت 5 ستمبر کو عدالت میں ہوگی۔
JPC On Waqf Amendment Bill 2024: چھ گھنٹے تک جاری رہی جے پی سی کی میٹنگ : اپوزیشن نے کہا،اقلیتی وزارت کے نمائندے بغیر تیاری کے چلے آئے ! جانئے تفصیلات
وقف ترمیمی بل 2024 پر بحث کے لیے بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا اجلاس جمعرات (22 اگست) کو دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں ہوا۔ بتایا گیا کہ جے پی سی کی یہ میٹنگ تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جے پی سی اجلاس میں …
Rahul Gandhi on Jammu Kashmir: ہم کشمیر سے خوف ختم کرنا چاہتے ہیں، اتحاد سے لڑیں گے الیکشن: راہل گاندھی
کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں پورے ملک میں جمہوریت کی حفاظت کرتا ہوں، لیکن میرا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کے درد کو مٹانا ہے۔ جو کچھ بھی آپ کو برداشت کرنا پڑتا ہے، جس خوف میں آپ رہتے ہیں، جس دکھ کو آپ محسوس کرتے ہیں، کانگریس پارٹی اسے مٹا دینا چاہتی ہے۔
Jammu Kashmir Congress is still in confusion: جموں کشمیر کانگریس فی الحال انتخاب میں نہیں،کنفیوژن میں ہے،ناہی کیڈر ہے اور ناہی روڈ میپ،پھر ہوگا کیا؟ جانئے
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے، امیدواروں کی لسٹ بھی جاری کی جارہی ہیں ،لیکن کانگریس پارٹی ابھی تک یہ طے نہیں کرپائی ہے کہ اسے اس انتخاب میں کیا کرنا ہے۔اکیلے چلنا ہے یا اتحاد کرنا ہے ۔
Ghulam Nabi Azad can benefit BJP in Kashmir: کانگریس کیلئے جموں کشمیر میں غلام نبی آزاد بن سکتے ہیں بڑی رُکاوٹ، بی جے پی کو پہنچا سکتے ہیں فائدہ
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں ،تمام پارٹیاں اپنی پوری کوشش کررہی ہیں کہ ان کا ووٹ بینک زیادہ سے زیادہ مضبوط ہوسکے ،اس بیچ کانگریس کے دفتر میں کافی خاموشی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ کشمیر میں کانگریس کی اچھی قیادت کا فقدان ماناجارہا ہے۔